پاکستان میں آن لائن دنیا کا حال

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں کی مٹّی بھی سونا اگلتی ہے۔ جہاں کھیت کھلیان لہلہاتے ہیں تو کہیں بڑی بڑی ملیں اور فیکٹریاں اس وطن کی شان بڑھانے کو اپنے سر فخر سے بلند کئے کھڑی ہیں مگر اسی وطن جان میں میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں نہ ملنا اور سفارشات کے ذریعے نا اھل لوگوں کا بڑے عہدوں پر فائز ہوجانا بھی ایک المیہ ہے۔ پاکستان کی اکثر آبادی میں ۴۰ سے ۶۰ سال تک کی عمر کے اکثر لوگ کم تعلیم یافتہ یا پھر نا خواندہ ہیں اور یہ حال صرف گاؤں یا قصبوں کا نہیں بلکہ شہری آ بادی میں بھی صورت حال ایسی ہی رہی ھے ۔پچھلی دو دہایؤں میں جدید تعلیم کے عام ہونے ، کمپیوٹر کی تعلیم اور کمپیوٹر سے جڑی ھر چیز کی تعلیم حاصل کرنا بھی عام ہوا۔ جہاں پہلے ذیادہ تر لوگ صرف فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھتے تھے وہ اب انفارمیشن ٹیکنا لوجی میں داخل ہوگئے، کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وسعتوں نے جہاں معلومات اور تعلیم کے کئی در وا کئے وہیں گھر بیٹھے کام کرنے کے لئے آن لائن جابز کا وجود عمل میں آیا۔ بیرون ملک مثلاً یورپ، امریکہ اور کینیڈا میں خاص طور پر خواتین کو گھر بیٹھے کام کرنے کی ٹریننگ دی جاتی اور خواتین گھر بیٹھے مشہور و معروف کمپنیز کے ساتھ کام کرتیں ۔ کمپیوٹر گرافکس، لوگو ڈیزائنرز، ویب ڈیویلوپرز، آرٹیکل رائٹرز، وائس اوؤر، ویڈیو گرافر،ایڈیٹر، غرض تقریباً تمام ہی کام آنلائن کئے جانے لگے اور اس آنلائن انڈسٹری نے جہاں پوری دنیا میں اپنے پنجے گارے وہیں پاکستان میں بھی جلد ہی قدم جما لئے مگر اِس کا سراسر فائدہ اٹھایا گیا اورلوگوں کو لوٹا جانے لگا ۔سًست اور کاہل لوگوں کو یہ بہانا کافی ہونے لگا کہ ھم تو آنلائن کام کرتے ہیں ھمیں اور کسی کام کی ضرورت نہیں۔ زیادہ پیسوں کی لالچ اور طرز زندگی بدلنے کی دور میں لوگ ایک سے زائد کام کرنے کو ترجیح دینے لگے اپنی نوکریوں کے ساتھ آنلائن کاموں کو کرنا معمول بننے لگا اگر چہ ابھی تک پاکستان کی قومی زبان اردو میں آنلائن کاموں کی خاصی کمی ہے مگر تعلیم یافتگان کے لئے انگریزی زبان پر مشتمل آنلائن کاموں کی طویل لسٹ موجود ہے۔
پاکستان کے بھولے بھالے عوام ابھی انٹرنیٹ کی وسیع و عریض دنیا میں نئے ھونے کی وجہ سے بہت جلد ہی بیوقوف بننے لگے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور کم تعلیم میں بھی گھر بیٹھے اچھی نوکری کے حصول کی کوشش میں مردوزن میدان میں آگئے اور پاکستانی ویب سایٹس تیزی سے وجود میں آنے لگیں۔ اِن وینز پر روزانہ کی بنیاد پر کنٹینٹ اَپلوڈ کرنے کے لئے چند لوگوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں اور اِن خدمات کے عوض اِنکو معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔ مگر یہ ایک ایسا کام ہے کہ جس کے لئے کمپیوٹرکی اچھی خاصی معلومات کا ہونا ضروری ہے۔جہاں ویب سائٹس کا عمل میں آنا شروع ہوا وہیں لوگوں کا رجحان اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کی طرف مائل ہوا کاروبار اور اِنٹرنیٹ کا ساتھ شروع سے پکًے دوستوں سا ہے۔ اگر مثال لی جائے کہ آپ کوئی کتاب لکھنا چاہ رہے ھیں تو آپ کو دنیا بھر سے اپنے موضوع پر ریسرچ کرنے کے لئے انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے۔جتنی زیادہ اچھی ریسرچ کی جائے گی کتاب کی لکھائی اِتنی ھی بہترین انداز میں ہوگی اور لوگ بھی ٓپکی کتاب کو دلچسپی سے پڑھیں گے بشرطیکہ آپ اپنی کتاب کی مارکیٹنگ کسطرح کرتے ہیں، انٹرنیٹ کی بدولت آپکے کاروبار اور اپکی پڑادکٹس کی مارکیٹنگ بہت آسان ہوگئی ھے اور اِسی مارکیٹنگ کی آنلائن جابز بھی دستیاب ھیں۔مارکیٹنگ کے لئے پیلے ھمارے پاس صرف ٹیلیویژن یا ڑیڈیو کی سہولت موجود تھی۔ اخبارات و رسائل میں اِشتہارات کی بھر مار ویسی نہ تھی جیسے اب ہے۔مگر اب آپکو یہ سہولت ہے کہ آپ گھر بیٹھے اپنی مارکیٹنگ کمپنی چلا سکتے ھیں۔ٓپکی کتاب کی تشہیر اب سوشل میڈیا کے زریعے بیحد آسان ھوگئی ہے۔ جسے آپ خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے رکن بن کر انجام دے سکتے ھیں۔۔اسکے علاوہ آپ اپنے لئے کچھ لوگوں کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں جنکے ساتھ آپکا مارکیٹنگ بزنس اچھا ہو سکے یہ لوگ آپکے پارٹنر بھی ہو سکتے ہیں یا پھر ملازم۔ مارکیٹنگ کے بعد مرحلہ آتا ھے سیلزکا ، یہاں پر بھی کافی حد تک انٹرنیٹ کی سھولت کی بدولت آپ گھر بیٹھے ہی اپنی کتاب کی سیل کر سکتے ھیں جی ہاں۔۔ جتنی اچھی مارکیٹنگ ہوگی سیلز بھی اتنی بھتر ھوگی۔اگر آپ چاہیں تو اس کام کے لیئے سیلز ریپریزینٹ یا سیلز مینیجر رکھ سکتے ھیں جنکے ساتھ کام کا طریقہ کچھ یوں ھوتا ہے کہ یہ آپکی پراڈکٹ کو پروموٹ کرتے ھیں بیچتے ہیں اور فکسڈ سیلری کے علاوہ کمیشن بھی کماتے ہیں وہ بھی آنلائن کام کرکے۔مندرجہ بالا کاموں اور پراڈکٹ مارکیٹنگ اور سیلز کے علاوہ بھی کافی ایسی جابز ھیں جو محض کمپیوٹر اور ایک بہترین انٹرنیٹ کنکشن سے شروع کی جاسکتی ھیں۔ مزید اس بارے میں آپ میرے اگلے ارٹیکل میں پڑھ سکیں گے میں نے کوشش کی ہے کہ اپنے قارئین تک آنلائن کاموں کی وہ فہرست پہنچائی جائے جو حکومتی سطح پر کسی اعتراض کے متمحل نہیں اور جو آپ اپنے گھر سے اپنے کمپیوٹر سے شروع کر سکتے ہیں۔اسکے علاوہ ان کاموں کی فہرست بھی جو محض وقت کا ضیاع ہے۔اور ٓپکی خطیر رقم کا بھی۔ یاد رکھیئے کہ آنلائن دنیا جتنی سادہ،سیدھی اور آسان لگتی ہے اسکے برعکس ہے۔ یہ بھی نہیں کہ یہاں ھر بندہ آپ سے دھوکا کرے گا مگر یہاں کسی پر بہت جلدی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔یہا ں موقع بنائے جا سکتے ہیں پیسے کمائے جا سکتے ہیں مگر اسکے لئے آپکو وقت، محنت، توجہ اور صبر سے کام لینا پڑتا ہے۔آنلائن کام کرنے کا مطلب ہے کہ یہاں آپ خود اپنے مالک ہیں مگر اسکا یہ قطعی مطلب نہیں ہے کہ آپ لاپرواہی سے کام کریں گے اور پھر بھی پیسے اچھے کمائیں گے۔ نیت اور دل صاف رکھ کر اپنی صلاحیتوں کی فہرست بنائیں اور غور کریں کہ اس میں سے کونسا ایسا کام ھے جس میں آپ ماہر ہیں بس اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور دوسروں کے لئے راہِ امید بنیں۔۔
اپنی رائے دینا نہ بھولیں کیونکہ آپکی رائے ہی لکھاری کے قلم کو سنوارتی ہے۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔

Faiza Shaikh
About the Author: Faiza Shaikh Read More Articles by Faiza Shaikh: 9 Articles with 6783 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.