پاکستان یا اسرائیلی فوج٬ کون زیادہ طاقتور؟

پاکستان دنیا کے ایسے اسلامی ممالک میں سے ایک ہے جن کی افواج انتہائی طاقتور سمجھی جاتی ہے۔ پاکستان کے پاس بہادر سپاہیوں کے ساتھ ساتھ طاقتور جوہری ہتھیار بھی موجود ہیں۔ اس کے مقابلے میں اگر اسرائیل کی بات کی جائے تو اسلام کے سب سے بڑے دشمنوں میں سے ایک ملک اسرائیل بھی ہے ۔ اسرائیل نے اپنے ارد گرد اسلامی ممالک میں بہت تباہی مچائی ہے۔ پاکستان اور اسرائیل کی فوج کے درمیان طاقت کے فرق کے بارے میں بات کریں تو اس بات کا فیصلہ کرنا آسان ہوجائے گا کہ پاکستان اور اسرائیل میں سے کون سا ملک زیادہ طاقتور ہے؟

پاکستان کی کل آبادی 21 کروڑ سے زائد افراد پر مشتمل ہے جبکہ اسرائیل کی بات کی جائے تو اس کل آبادی 85 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے ۔ ان میں سے پاکستان کے پاس 9 کروڑ سے زائد مرد ہیں اور اسرائیل کے پاس 41 لاکھ مرد ہیں ۔
 

image


اگر بات کی جائے فوجی طاقت کی تو پاکستان کی فوج میں کل 9 لاکھ سے زائد سپاہی موجود ہیں اور اسرائیل کی فوج میں 7 لاکھ 18 ہزار سپاہی شامل ہیں ۔

پاکستانی فوج میں فعال سپاہیوں کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے جبکہ اسرائیلی فوج میں فعال سپاہی 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہیں-

پاکستان کے پاس 2924 فوجی ٹینک ہیں جبکہ اسرائیل کے پاس صرف 2620 ٹینک موجود ہیں ۔
 

image


آرٹلری بندوق یعنی بڑی جنگی بندوق کی بات کی جائے تو پاکستان اس طاقت سے بھی مالامال ہے ۔ پاکستان کے پاس ارٹلری بندوقوں کی کل تعداد 3278 ہے جبکہ اسرائیل کے پاس اسکی تعداد 300 ہے جو پاکستان کے سامنے نہ ہونے کر برابر ہے ۔

پاکستان میں 134 راکٹ لانچ سسٹم ہیں اس کے مقابلے میں اسرائیل میں 48 سسٹم ہی موجود ہیں۔

پاکستان کے پاس 951 جنگی طیارے موجود ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں اسرائیل کے پاس صرف 652 جنگی طیارے موجود ہیں ۔
 

image


پاکستان کے پاس ہیلی کاپٹر کی تعداد 316 ہے جبکہ جنگی ہیلی کاپٹر کی تعداد 52 ہے ۔ اسرائیل کے پاس 143 ہیلی کاپٹر اور 48 جنگی ہیلی کاپٹر موجود ہیں ۔

پاکستان کے پاس بحریہ اثاثوں کی تعداد 197 اور اسرائیل میں صرف 65 ہے ۔

بحری جنگی جہازوں کی بات کریں تو پاکستان کے پاس اس کی تعداد 10 ہے جبکہ اسرائیل کے پاس ایک بھی ایسا بحری جہاز موجود نہیں ہے ۔
 

image


آبدوزوں کی تعداد بھی پاکستان کے پاس 8 ہیں جبکہ اسرائیل کے پاس 6 ہیں ۔

جوہری ہتھیار میں بھی پاکستان ہی آگے ہے ۔ یعنی پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار کی تعداد 100 سے 120 ہے اور اسرائیل کے پاس صرف 80 جوہری ہتھیار ہی موجود ہیں ۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistani army has the advantage in numbers. The sheer number of military personnel far supercedes the Israeli ground forces.