PDMS - اردو اور اسلامی موبائل ایپس کا ایک معتبر نام

● نادرا نے PDMS کے تخلیق کردہ اردو سافٹ وئیر فونٹ کا استعمال کرتے ہوئے پہلا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کیا- ● تین کروڑ سے زائد PDMS کی اسلامی اور اردو ایپس اب تک ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہیں-
  READ THIS ARTICLE IN ENGLISH HERE 

 

اردو اور اسلامی ایپس کی دنیا میں پاکستان ڈیٹا منیجمنٹ سروس (PDMS) اپنی متاثر کن اور ماہرانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر ایک نمایاں مقام حاصل کرچکی ہے- اردو زبان کو ڈیجیٹل اور موبائل ایپس کے دور میں خود کو متعارف کروانے اور اپنی جگہ بنانے میں ایک طویل وقت لگا- اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو فونٹ کے شعبے میں بہت کم تکنیکی ماہرین اور کمپنیاں پائی جاتی ہیں- PDMS کا شمار ان چند معروف ابتدائی کمپنیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اردو نستعلیق اسٹائل پر کام کا آغاز کیا اور 1989 میں اس کمپنی نے نستعلیق نظامی فونٹ متعارف کروایا- اس دور میں یہ فونٹ بڑے پیمانے پر پاکستان کے کمپیوٹروں میں استعمال ہوا- PDMS کی جانب سے عربی اور دیگر علاقائی زبانوں جیسے کہ پشتو اور سندھی میں بھی فونٹ تیار کیے گئے-

اردو اسکرپٹ سافٹ وئیر کے اس شعبے میں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ PDMS نے کئی اہم کامیابیاں دیگر شعبوں میں بھی حاصل کی ہیں جن میں موبائل ایپس کئی لحاظ سے نمایاں ہیں- ان تمام کارناموں کا ذکر ذیل میں موجود ہے-

● نادرا نے PDMS کے تخلیق کردہ اردو سافٹ وئیر فونٹ کا استعمال کرتے ہوئے پہلا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کیا-
● اردو نستعلیق فونٹ کی تخلیق کا سہرا PDMS کے سر ہے جو کہ 80 کی دہائی میں کیا گیا-
● تین کروڑ سے زائد PDMS کی اسلامی اور اردو ایپس اب تک ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہیں-
● “ قرآن مجید “ کے نام سے یہ ایپ اب تک 70 لاکھ سے زائد ڈاؤن لوڈ ہوچکی ہے-
 

image


ہماری ویب کی ٹیم نے اپنے قارئین کے لیے PDMS کے چیف ایگزیکٹو عارف حسام سے خصوصی ملاقات کی تاکہ اردو اور اسلام سے محبت کرنے والے افراد جان سکیں کہ کیسے ان کی کمپنی اور ان کی ٹیم نے یہ عظیم کارنامے سر انجام دیے جن سے لاکھوں افراد استفادہ حاصل کر رہے ہیں:

س: آپ اپنے اور کمپنی کے تعارف کے ساتھ٬ اپنی سروسز و مہارت کی تفصیلات سے آگاہ کیجیے؟
ج: میں نے 1992 میں کراچی یونیورسٹی سے اپلائڈ فزکس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز (PDMS) چار بھائیوں کی شراکت پر قائم کمپنی ہے جس کو سی ای او کے طور پر میں ہیڈ کررہا ہوں۔ ہمارے والد حسام الدین (مرحوم) نے 1978 میں کمپنی کی بنیاد رکھی۔ PDMS نے نجی اور سرکاری شعبے کے مختلف کاروباری ڈومینز میں استعمال کے لئے پیچیدہ سوفٹ ویئر ایپلی کیشنز کو تیار کیا ہے۔ 1980 کی دہائی میں اردو نستعلیق فونٹ کے تخلیق کار ہونے کے ساتھ ساتھ PDMS نے متعدد اردو پبلشنگ سوفٹ ویئر تیار کیے. آج کل PDMS مقامی زبان اور اسلام کی بنیاد پر مبنی اپلیکیشنز کی ڈیولیپمنٹ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جس کا مقصد اپنے صارفین کو بہتریں اور ہموار تجربہ پیش کرنا ہے ۔ ہماری کچھ ایپلی کیشنز میں قرآن مجید اور ایزی اردو شامل ہيں۔

س: اس کمپنی کو شروع کرنے کے مقاصد اور عوامل کے بارے میں بتائیے؟
ج: اس کمپنی کو شروع کرنے کا سب سے بڑا مقصد اور حوصلہ کن بات، جو ہمارے لئے ایک ڈرائیونگ فورس بھی ہے، وہ یہ ہے کہ اغاز سے ہی ہم ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے لوگوں کو الله‎ سے جوڑیں اور مقامی زبان کے ورثہ کو برقرار رکھنے کے لیے کام کريں اور اسی بنیاد پر ہم متعدد اسلامی اور زبانوں پر مشتمل ایپز پر کام کر چکے ہیں۔

س:آپ اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ کسے دیتے ہیں؟
ج: میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے بھی ایسے والد محترم عطا کیے جنہوں نے اس وقت کی عمومی روایت کے برعکس گھر میں وی سی آر لانے کے بجائے دو مہنگے گھریلو کمپیوٹرز میں سرمایہ کاری کر کے ہمارے لیے تکنیکی مہارت و تربیت حاصل کرنے کا ذریعہ مہیا کیا- جو کہ آگے چل کر ہماری کامیابیوں کا زینہ بنا. علاوہ ازیں میں اپنے بڑے بھائی کو بھی اپنی کامیابیوں کا زینہ سمجھتا ہوں جو بیرونِ ملک رہنے کے دوران میرے اس ڈیجیٹل سفر میں مسلسل رہنمائی فرماتے رہے.

س: آپ نے اب تک جو کام کیے٬ ان میں سب سے زیادہ فخر کس بات پر ہے؟
ج: جیسا کہ میں نے پہلے ذکر کیا ہے، ہم نے PDMS کی تاریخ میں مختلف پروجیکٹ پر کام کیا ہے اور پچھلے 30 سال کے دوراں کافی اتار چڑھاؤ دیکھے۔ PDMS کی تاریخ میں بہت سے فخریہ لمحات آئے لیکن PDMS کے لیے سب سے فخریہ لمحہ وہ تھا جب نادرا نے پہلی بار ہمارے تیار کردہ سوفٹ کے ذریعے پہلا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یعنی CNIC پرنٹ کیا۔ میں وہ ناقابل یقین لمحہ نہیں بھول سکتا جب میں نے 1989 میں پہلی بار کتابت الگورتھم جو کہ میں نے ایجاد کیا تھا کو استعمال کرتے ہوئے اردو نستعلیق کے حروف کی بنیاد پر ٹیکسٹ پرنٹ کیا تھا-

مجھے آج بھی یاد ہے جب میں بی ایس سی کر رہا تھا تب مجھے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے ایم ایس سی کے طالب علوں اور فیکلٹی ممبرز کو اردو کمپیوٹنگ پر لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا۔ وہ لمحے بھی میرے لیے یادگار ہیں جب میں نے دو مرتبہ آل پاکستان سوفٹ ویئر مقابلہ جیتا اور پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان عبدالقدیر خان کے ہاتھوں پہلی پوزیشن کا انعام حاصل کیا۔ علاوہ ازیں٬ جب میں ایم ایس سی کر رہا تھا تب مجھے یو۔کے لندن کے اخبار نے اپنے ملازمین کو ٹریننگ دینے کے لیے مدعو کیا۔

س: کونسے عناصر کو آپ اپنی کاروباری کامیابیوں کی اہم وجہ سمجھتے ہیں؟
ج: یہ بات لوگوں کو شاید عجیب اور عام لگے لیکن PDMS کی کامیابی کا راز سالمیت، ایمانداری اور خود تشخیصی کے عمل کو کاروبار کے ہر سطح پر نافذ کرنا ہے۔

س: کاروبار کے ابتدائی دنوں میں آپ نے کس قسم کے مسائل کا سامنا کیا؟
ج: 1980 کے دہائیوں میں ہمارے پاس کوئی انٹرنیٹ نہیں ہوتا تھا. بہت کم کمپیوٹنگ کتابیں اور میگزین تھے اور جب آپ کوئی نئی کتاب آرڈر کرتے تھے، تو اس کو آپ کے ہاتھوں میں آنے میں کئی مہینے لگ جاتے تھے. ذرا تصور کیجیے کہ آپ کی تمام کوڈنگ ضائع ہوجائے کیونکہ آپ کے پاس کوئی UPS نہ ہو یا فلاپی ڈسک خراب ہوجائے. دوسرا مسئلہ حکومتی اداروں کا روایتی حوصلہ شکن اور سست روی کا رویہ رہا- بدقسمتی سے نجی کمپنیوں کا رویہ بھی کچھ زیادہ حوصلہ افزاﺀ نہیں رہا خصوصاً پیسوں کی ادائیگی میں تجربات کچھ اچھے نہیں رہے-

س: نوجوانوں اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو آپ کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟
ج: وہ لوگ جنہوں نے نئی کمپنیز شروع کی ہیں یا شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کو میں یہی مشورہ دینا چاہوں گا کہ چاہے کچھ ہو جائے، ہمیشہ عاجزی اختیار کریں۔ گزشتہ سالوں میں کامیابی کے لیے جو باتیں سیکھیں وہ درج ذیل ہیں:

● ہمیشہ مشاہدہ کریں اور نظر رکھیں کہ کیسے آپ کی پروڈکٹ یا سروس معاشرے کے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔
● اس بات کا یقین رکھیں کہ آپ کی مصنوعات یا خدمات متعلقہ ہے اور آپ کے مطلوبہ سامعین کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔
● اپنی مصنوعات / خدمات کی مارکیٹنگ اور اشتہاری پہلو کے بارے میں مت بھولیے.
● جو کچھ آپ کرتے ہو اس کے نتائج کو کنٹرول کرنے کی کوشش نہ کریں. بس اپنی پوری کوشش اور لگن کے ساتھ کام کریں اور نتائج اللہ پر چھوڑ دیں اس یقین کے ساتھ کہ وہ آپ کو کامیاب بنائے گا.
 

image


میں یہاں پر ایلون مسک کی مثال بھی دینا چاہتا ہوں۔۔ ایک ایسی کاروباری شخصیت جس نے مارس پر قدم رکھنے کا خواب دیکھا اور ورٹیکل لینڈنگ اسپیس راکٹز بنا کر اپنے خوابوں عملی جامع پہنایا۔ نوجوان نسل کے لئے پیغام ہے کہ بڑے خواب دیکھیں اور اپنا وژن بڑا رکھیں کیونکہ "جو آپ سوچ سکتے ہیں، آپ اسے ایک حقیقت بنا سکتے ہیں".

س: مزید جو آپ اپنے قارئین سے شئیر کرنا چاہیں؟
ج: اللہ کے فضل سے PDMS گزشتہ 10 سال سے زائد عرصے میں پی ڈی ایز اور اسمارٹ فون موبائل ایپلی کیشنز کو بنا اور ریلیز کر رہا ہے. ہم متعدد اسلامی اور مقامی زبانوں پر مبنی ایپلی کیشنز پر کام کرچکے ہیں جن میں قرآن مجید اور ایزی اردو شامل ہیں۔ قرآن مجید ایپ کے اینڈرائڈ اور آئی او ایس پر تقریباّ 10 ملین سے زائد ڈاؤن لوڈز ہیں۔ مقامی زبان پر مشتمل ایپس میں ہم نے ایزی اردو، ایزی پشتو اور ایزی سندھی کی بورڈ پر مبنی ایپلیکیشنز تیار کیں. ایزی اردو پاکستان میں تیار کردہ واحد ایپ ہے جس کے گوگل پلے سٹور پر 5 ملین سے زائد ڈاؤن لوڈز ہیں۔

 

موبائل ایپس کا تعارف:
مندرجہ ذیل میں PDMS کی تخلیق کردہ ایسی قابلِ ذکر ایپس موجود ہیں جو دنیا بھر میں مقبول ہیں:
 
Quran Majeed (Android & iOS):
Quran Majeed is an amazing Quran app that beautifies your life with the blessing of reading and listening to the Quran on the go… You may download here on Google Play Store and Apple IOS.
 
image
Easy Urdu Keyboard (Android):
With Easy Urdu Keyboard Writing in Urdu has never been so easy. Be is Whatsapp, SMS, Facebook messages or writing text on any app. You may download here on Google Play.
 
image
Quran TV (Android & iOS):
Quran TV offers smoothly animated Quran text (in a beautiful glow effect) is displayed over high definition background videos of five heart touching scenes. You may download here on Google Play Store and Apple IOS
 
image
Urdu News (iOS):
Get updated news from all over the world through renowned sources with Urdu News App. Urdu News also includes multimedia video news. You may download here on  Apple IOS
 
image
Pashto Keyboard (Android):
Now you can write and send messages in Pashto language in any application easily. With its two in one keyboard, you can also type English without changing the keyboard… For download, follow this link - Pashto Keyboard
image
   
YOU MAY ALSO LIKE:

PDMS is the most influential expert team in development of Urdu & Islamic Apps. The evolution of Urdu language script was a time taking process to flourish in the era of digitalization and Mobile apps. This is because technical expertise and skill level was limited for Urdu scripts in digital world.