شہزادے کا عشائیہ٬ کون سے مشہور پاکستانی کھانے پیش کیے گئے؟

شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ، کیا آپ جانتے ہیں کہ کون کون سے مزید 10 کھانوں کی ڈشز پیش کی گئیں تھیں؟

سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ میں مزید کھانوں کی 10 ڈشز پیش کی گئیں۔ ولی عہد نے مٹن، گاجر کا حلوہ سمیت زیادہ تر ڈشز کا ذائقہ چکھا، کھانے کے دوران گپ شپ بھی خوب چلی۔
 

image


شہزادے کے اعزاز میں عشائیہ میں عربی گوشت، مٹن روسٹ فرائی مچھلی سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ عشائیہ میں چکن بریانی، چکن گنہ، روایتی چپلی کباب اور دیسی مرغ بھی مینیو میں شامل تھا۔

عشائیہ میں عربی اور پاکستانی سلاد بھی ڈشز کے ساتھ پیش کئے گئے۔ عشائیہ میں ہر طرح کے فروٹس، گاجر کا حلوہ، اور روایتی قہوہ بھی پیش کیا گیا۔ مہمانوں کو دیسی آٹے کی تندوری روٹی تازہ جوسز اور کولڈ ڈرنکس بھی پیش کی گئیں۔
 

image


کھانے کی پہلی میز پر وزیر اعظم، سعودی ولی عہد اور پانچ وزراء کی نشست رکھی گئی۔ شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، فیصل واوڈا، خالد مقبول، طارق بشیر چیمہ بھی پہلی ٹیبل پر موجود تھے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Saudi Crown Prince Mohammad bin Salman on Sunday expressed optimism about the economic future of Pakistan, saying his country had been waiting for a leadership like that of Prime Minister Imran Khan to partner with Islamabad in various areas. Addressing a reception dinner at Prime Minister House hours after arriving in Pakistan, the crown prince — known as MBS for short — said Pakistan is a "dear country" to all Saudis and that the two countries "have walked together in tough and good times".