بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں پاگل ہوگیا٬ ویڈیوز

پلوامہ حملے میں درجنوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت اور بھارتی میڈیا اپنے ہوش و ہواس کھو بیٹھا ہے- اور مسلسل پاکستان پر بغیر کسی قسم کے ثبوت پیش کیے ایسے الزامات لگا رہا ہے جن کی کوئی منطق ہی نہیں- بھارتی میڈیا کی خبروں اور رپورٹنگ کے طریقہ کار کو دیکھ کر تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے بھارتی میڈیا بھارت کی حکومت کے ساتھ مل کر خود اپنی عوام سمیت دنیا بھر کو گمراہ کرنا چاہتا ہو- رپورٹنگ میں ایسا جوش و ولولہ ظاہر کیا جارہا ہے جیسے خبر نیوز روم کے بجائے میدانِ جنگ سے نشر کی جارہی ہو- ساری کی ساری رپورٹنگ یا خبر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر مشتمل ہے- یہاں ہم آپ کے سامنے بھارتی میڈیا کی پاکستان دشمنی پر مبنی رپورٹنگ کی چند جھلکیاں پیش کر رہے ہیں- آپ یہ جھلکیاں ضرور دیکھیں- ایک بات اور کہ ایسے حالات میں مجھے مرزا غالب کا ایک مشہور شعر یاد آرہا ہے جو بھارتی میڈیا کے بےسروپا الزامات ان پر اس وقت پورا اترتا ہے :
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
کیونکہ الزامات تو بھارت اور اس کا میڈیا لگا رہا ہے لیکن تاریخ ان کی بزدلانہ کاروائیوں سے بھری پڑی ہے:
 

 

 

 

YOU MAY ALSO LIKE: