سعودی ولی عہد دنیا کی چند مہنگی ترین اشیاﺀ کے مالک

حال ہی میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد بھارت کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں-

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا نام بہت کم عرصے میں سعودی عرب اور دنیا کے چند طاقتور ترین افراد میں شمار کیا جانے لگا ہے۔ 33 سالہ شہزادے کو سعودی عرب کی فوج، خارجہ پالیسی، معیشت اور روزمرہ کی مذہبی اور ثقافتی زندگی پر اثر و رسوخ حاصل ہوچکا ہے-
 

image


اگر بات کی جائے سعودی ولی عہد کی نجی زندگی اور مشاغل کی تو کئی حیران کن باتیں سامنے آتی ہیں- انہیں واٹر اسپورٹس جیسے ‘واٹر اسکینگ’ پسند ہیں جبکہ آئی فونز اور ایپل کی دیگر ڈیوائسز کو استعمال کرتے ہیں، اسی طرح جاپان ان کا پسندیدہ ملک ہے جہاں وہ اپنے ہنی مون پر بھی گئے۔

نیویارک ٹائمز کو سعودی شاہی خاندان کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا محمد بن سلمان کو ہمیشہ اپنے عوامی کردار کے بارے میں فکر رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ تمباکو نوشی اور رات گئے باہر گھومنے سے گریز کرتے ہیں۔ تاہم انہیں مہنگی اشیا کی خریداری کرنا پسند ہے-

جیسے برطانوی روزنامے ‘انڈپینڈنٹ’ کی 2016 کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے جنوبی فرانس میں تعطیلات مناتے ہوئے ایک روسی تاجر کی کشتی کو پسند کر لیا اور پھر اسے 50 کروڑ یورو (اب کے 78 ارب پاکستانی روپے سے زائد) میں خرید بھی لیا۔ انہیں یہ کشتی ساحل پر ڈولتے ہوئے پسند آئی اور اس کی خریداری کا معاہدہ چند گھنٹوں میں طے پاگیا تھا۔
 

image


اسی طرح نومبر 2017 میں معروف مصور لیونارڈو ڈاونچی کی ایک نایاب پینٹنگ کو ایک گمنام شخص نے 45 کروڑ ڈالرز (48 ارب پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدا تھا اور اس طرح یہ فن مصوری کا سب سے مہنگا شہ پارہ قرار پایا تھا۔ا گلے ماہ یعنی دسمبر 2017 میں انکشاف ہوا کہ اس پینٹنگ کو خریدنے والا کوئی اور نہیں بلکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تھے۔

برطانوی روزنامے ‘دی گارجین’ کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف اس وقت ہوا جب امریکی انٹیلی جنس نے اس خریدار کو شناخت کیا تو معلوم ہوا کہ وہ سعودی ولی عہد ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلواتور مونڈی نامی اس پینٹنگ کے خریدار کی شناخت شہزادہ بدر بن عبداللہ کے نام سے ہوئی، جو ایک گمنام سعودی شہزادے ہیں، جو سعودی ولی عہد کے قریبی دوست ہیں اور ایک کمیشن کے سربراہی بھی کررہے ہیں۔اس حوالے سے امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کو ”نیویارک ٹائمز“اور”وال اسٹریٹ جرنل“نے دیکھا، جس میں سعودی عرب کے طاقتور ترین ولی عہد کو اس پینٹنگ کا اصل خریدار قرار دیا گیا ہے، جن کے لیے یہ کام شہزادہ بدر بن عبداللہ نے کیا۔دسمبر 2017 میں ابوظبہی میں قائم میوزیم ‘لوورے’ نے اعلان کیا تھا کہ اس پینٹنگ کو وہاں رکھا جائے گا۔
 

image


اسی طرح دسمبر 2017 میں نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد نے فرانس میں موجود ایک قلعے کو 30 کروڑ ڈالر سے زائد (33 ارب پاکستانی روپے) میں خریدا۔

دسمبر 2015 میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ اس گھر کو مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے ایک گمنام خریدار نے 301 ملین ڈالر سے زائد ادا کرکے خریدا تھا اور اس طرح مہنگے ترین گھر کا پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا جو لندن کے پینٹ ہاؤس کے پاس تھا جسے 221 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔پیرس کے قریب واقع یہ گھر 56 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا اور اس کا ڈیزائن 17 ویں صدی کے محلات سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا۔
 

image


اس سے ہٹ کر سعودی ولی عہد اپنے ملک کو تیل سے ہٹ کر بھی معاشی طور پر مضبوط بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے 2016 میں طویل المعیاد اقتصادی منصوبے ویژن 2030 کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد سعودی عرب کی معیشت کا انحصار تیل سے ختم کرنا ہے۔اس منصوبے کے تحت 2017 میں انہوں نے 500 ارب ڈالرز کا شہر نوم بحیرہ احمر کے کنارے تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا۔
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Maybe you're like us and, whenever you think of Saudi Arabian princes, you think of billionaires riding in gold cars with Bengal tigers sitting in the front seat. While that might seem ridiculous, Saudi billionaires do seem to like exotic cats and gold cars. But not all of them like to flaunt their wealth with extreme purchases.