پلوامہ حملہ: بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی قتل

بھارت میں انتہا پسندی اور پاکستان دشمنی عروج پر پہنچ گئی ، بھارت کی جیل میں قید پاکستانی کو قتل کر دیا گیا ہے ۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس قتل میں دو بھارتی قیدی ملوث ہے- تاہم بھارتی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے-

یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی جے پور سینٹرل میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر دو بھارتی قیدیوں نے ایک پاکستانی قیدی شکور الیاس محمد کو قتل کردیا-

کہا جا رہا ہے ان قیدیوں نے پلوامہ حملے کے بدلے کے طور پر پاکستانی قیدی کو قتل کیا-

یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی بس پر کارخودکش حملے میں 45 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

پلوامہ حملے کے بعد سے ہی بھارت نے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

A Pakistani prisoner was allegedly killed by Indian inmates lodged at the Jaipur Central Jail on Wednesday. News Nation has learnt that senior officials have reached the spot to investigate the matter. According to initial probe, two Indian prisoners were involved in the killing. They had decided to kill the Pakistani inmate in protest against February 14 attack.