پاکستانی شوٹرز کو ویزا جاری نہ کرنا بھارت کو مہنگا پڑ گیا

کھیلوں میں سیاست بھارت کو انتہائی مہنگی پڑگئی کیونکہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے پاکستانی شوٹرز کو عالمی مقابلے میں حصہ لینے کیلئے ویزا نہ جاری کرنے پر بھارت کو بڑی ’سزا ‘سنا دی ہے ۔ انٹرنیشنل اولمپکس نے بھارت سے کھیلوں کی میزبانی واپس لے لی ہے ، بھارت آئندہ اولمپکس سے متعلق کوئی ایونٹ منعقد نہیں کروا سکے گا ۔
 

image


امت کے مطابق آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ نے بین الاقوامی فیڈریشنز سے بھی بھارت کو ایونٹس کی میزبانی نہ دینے کا کہہ دیا اور کہا ہے کہ جب تک بھارت کھیلوں میں تعصب کا خاتمہ اور اولمپک چارٹر کی پابندی یقینی نہیں بناتا ایونٹس کی میزبانی نہ دی جائے۔

پاکستانی نشانہ باز جی ایم بشیر اور خلیل احمد نے 2020 میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں کے لیے بھارت میں منعقدہ کوالیفائر میچز میں حصہ لینے کے لیے ویزا کے لیے اپلائی کیا تھا تاہم پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی نشانہ بازوں کو ویزا جاری نہیں کیے۔

آئی او سی کا کہنا ہے کہ بھارت کو مستقبل میں اولمپکس سے متعلق کسی بھی کھیل کے انتظامات کی اجازت اُس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک بھارتی حکومت بلاتفریق انعقاد کی تحریری طور پر یقین دہانی نہ کرادے۔

آئی او سی نے بھارت میں ہونے والے شوٹنگ ورلڈ کپ کے 25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ کا اولمپک کوالیفائر کا درجہ بھی دستبردار کردیا۔
 

image


انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے فیصلہ کیا کہ مستقبل میں بھارت میں اولمپک مقابلوں کے انعقاد کے لیے بھارت کو دیے جانے والے این او سی سے متعلق بات چیت اس وقت تک معطل رہے گی جب تک بھارتی حکومت تعصب سے پاک برتاؤ کے اولمپکس قوانین پر عملدرآمد نہ کرے۔

آئی او سی نے انٹرنیشنل فیڈریشن سے سفارش بھی کی کہ بھارت میں اُس وقت تک اولمپکس مقابلوں کا انعقاد نہ کیا جائے جب تک وہ مذکورہ شرائط پر پورا نہ اترے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Pulwama Terror Attack: After Pakistani shooters were not issued visas, the International Olympic Committee or IOC said it will not allow India to organise any Olympic-related events in the future, unless written assurances are obtained from the government.