مودی کا ایک اور نیا ڈرامہ، ویڈیو وائرل

مودی سرکار کا عام انتخابات 2019ء میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے ایک اور ڈرامہ سامنے آگیا۔

24 نیوز مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عام انتخابات 2019ء میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے سرکاری خاکروبوں کے پیر دھوئے،مودی نے لوٹا ہاتھ میں لے کر خاکروبوں کے پیر دھوئے جس کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کردی-
 

image


ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کا مذاق بھی اڑایا جارہا ہے،سوشل میڈیا پر لوگ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ مودی کے پیر دھلانے کے دوران کسی خاتون کی پائل کھو گئی ہے،وہ ایف آئی آر کٹانے گئی ہے۔

کانگریس رہنما اور بالی ووڈ کے سابق اداکار راج ببر نے نریند مودی کے اس انداز کو ڈھکوسلے بازی قرار دیا اور بھارتی وزیراعظم پر طنز کے تیر برسا دیے، انہوں نے کہاکہ اچھا ہوتا نریندر مودی جی خاکروبوں کے پیر دھلانے کے ساتھ ان ضرورت مندوں کو کپڑے بھی دلا دیتے۔
 


سیاستدان عام طور پر انتخابات سے قبل بڑے بڑے وعدے اور ڈرامے کرتے ہیں،لیکن بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ثابت کردیا کہ وہ ووٹ کے لیے کچھ بھی کر گزریں گے.
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Prime Minister Narendra Modi on Sunday took a holy dip in the river Ganges during the Kumbh Mela in Uttar Pradesh's Prayagraj. PM Modi also offered his prayers at the Sangam, the holy confluence of the Ganges, Yamuna and Saraswati. After taking holy deep, PM Narendra Modi met some sanitation workers in Prayagraj.