گرفتار بھارتی پائلٹ کی ویڈیو سامنے آگئی٬ کیا تفتیش ہوئی؟

آج صبح پاک فضائیہ کی جانب سے مار گرائے جانے والے بھارتی طیاروں کے ایک گرفتار پائلٹ کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے-

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پاک فوج بھارتی پائلٹ سے اہم معلومات حاصل کر رہی ہے-

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار بھارتی پائلٹ کو زخمی ہونے کی وجہ سے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے-

واضح رہے کہ یہ بھارتی طیارے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جس پر پاک فضائیہ انہیں مار گرایا-

 
YOU MAY ALSO LIKE:

A video of a captured Indian pilot was released on Wednesday hours after the Pakistan Air Force shot down two Indian jets within the Pakistani airspace and arrested two pilots, one in injured condition.