پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی
فضائیہ کے دو طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے بہادر افسر اسکواڈرن
لیڈر حسن محمود صدیقی دیکھتے ہی دیکھتے پوری قوم کی آنکھوں کا تارہ بن گئے-
ایسا ہونا ہی تھا کیونکہ انہوں نے نہ صرف ملک کے دفاع کو یقینی بنایا بلکہ
دشمن کو بھی کرارا جواب دے ڈالا-
اگر بات کی جائے اس پاکستانی ہیرو کی ذاتی زندگی کی تو حسن نے کراچی کے
علاقے نارتھ کراچی میں واقع عثمان پبلک سے میٹرک کیا- انہیں بچپن سے ہی فوج
شمولیت اختیار کرنے کا شوق تھا-
حسن نے 1999 میں میٹرک کیا٬ حسن کے والد کا نام محمود عالم ہے اسی وجہ سے
حسن کو ایم ایم عالم کے بیٹے کے نام سے پکارا جاتا تھا-
یوں بھی اسکوارڈن لیڈر حسن نے 1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم کی یاد تازہ
کردی ہے۔ ایم ایم عالم نے 30 سیکنڈ میں چار اور ایک منٹ میں پانچ ہنٹر گرا
کر راکھ اور خاک کے ڈھیر میں بدل کر ایسا عالمی ریکارڈ قائم کیا جو آج بھی
کوئی توڑ نہیں سکا۔
حسن کے دوست عدیل خان کے مطابق حسن ڈرائنگ کے پیریڈ میں جنگی جہاز بنانے کا
شوق رکھتے تھے۔ اور وہ علاقے کی سطح پر بھی ایک نمایاں شخصیت رہے جبکہ
اسکول میں بھی حسن کا شمار نمایاں بچوں میں ہی ہوتا تھا- |