ایک مصری خاتون گدھے کا گوشت کھلانے والے خاوند کے خلاف
شکایت لے کر عدالت جا پہنچی ہیں۔
مصری خاتون نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کا کنجوس شوہر انہیں
گدھے کا گوشت کھلاتا ہے- اسی بنا پر خاتون شوہر سے خلع لینے کے لیے عدالت
پہنچ گئی ہیں-
رب اخبار عکاظ کے مطابق مصری خاتون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کا شوہر
گائے ، بھینس اور بکری کے گوشت کی بجائے ہمیشہ گدھے کا گوشت لا کر دیتا ہے
۔
مصری خاتون ریہام کا مزید کہنا تھا کہ شوہر نہایت ہی کنجوس ہے ، تھوڑے سے
پیسے بچانے کے لیے گدھے کا گوشت کھلا دیتا ہے-
ریہام نے مزید کہا کہ میرے شوہر کی تنخواہ 10 ہزار پاؤنڈ سے زائد ہے ۔
عدالت نے مصری خاتون کی درخواست پر خاوند سے جواب طلب کر لیا ہے ۔ |