سرجیکل سٹرائیک 2.0

از قلم: سلمان آفریدی
سرجیکل سٹرائیک سے سبزیکل سٹرائیک جو آخری مرحلے میں شجریکل سٹرائیک میں تبدیل ہو گئی اپنے آپ میں ایسا تماشہ ہے جس سے پاکستانی قوم گزشتہ چند روز سے محظوظ ہو رہی ہے.

پلوامہ سے شروع ہونے والے ڈرامے کا ڈراپ سین اس وقت سامنے آیا جب پاکستان کی جانب سے نہ صرف دو بھارتی طیاروں کا دھڑن تختہ کیا گیا بلکہ ان کے ہوابازوں کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا. دنیا کی عسکری تاریخ میں چیلنج کر کے انڈیا کو "ہور چوپو" کا عملی میسج دینے کا اعزاز الحمد للہ ہمارے شیر دلیر سپاہیوں کو ہی حاصل ہے.

بھارت اور اس کے جنگی جنون کا شکار میڈیا اور عوام جو کل سے ڈھول تاشے پیٹ رہے تھے کان لپیٹ کر یوں پڑے ہوئے ہیں جیسے گلی کا کتا سر پہ بھاری بھرکم ڈانگ کا وار کھا کے ایک جانب کو پڑا ہوتا ہے.

دشمن دیں کو شاید اندازہ نہ تھا کہ اس نے کس قوم کو للکارنے کی غلطی کی ہے. شاید ان کو تاریخ کا سبق یاد نہ تھا .. بدر و حنین کا تسلسل .. مدینہ طیبہ کے فدائ جانباز لشکر اور 65 سے لے کر کارگل تک کے ولولے ان کو غالبا بھول چکے تھے. ان کے نزدیک جنگ اور عملی زندگی کے دو بہ دو مردانہ مقابلے شاید باہو بلی کی فلم یا سٹار پلس کا کوئ ڈرامہ رہا ہو مگر ہمارے جانبازوں نے ان کو ڈراموں سے نکال کر حقیقت کی دنیا کا بھیانک سچ سمجھا دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ تم جس راہ سے بھی آو گے مار مار.کے سجا دیں گے ..میرا مطلب نشہ اتار دیں گے.

پاکستان میں تو حال یہ تھا کہ عوام کو پلوامہ حملے کی سمجھ پہلے ہی آ چکی تھی اور دنیا دیکھ رہی تھی کہ مودی سرکار الیکشن میں اپنی گرتی ہوئ ساکھ بچانے کے لیے اس حد تک گر گئ ہے کہ اس نے اپنے ہی دلت فوجیوں کی بلی چڑھا دی. اس واقعہ سے جنم لینے والے وار ہسٹیریا نے بھارت کی حالت رال بہاتے پاگل کتے کی سی کر دی. بیانات کے گرما گرم تبادلے شروع ہوئے تو پاکستانی اس بات پر بغلیں بجاتے خوش ہونے لگے چلو اسی بہانے "ایٹم بمب چلدا ویکھاں گے " جبکہ بارڈر کے اس پار سے سرجیکل سٹراٰئیک ون جیسا کوئ ڈرامہ دکھانے کی مانگ بڑھنے لگی. مودی نے ایسے میں اپنی افواج اور بالی وڈ کے ماہرین کے مشورہ سے سرجیکل سٹرائیک کے منصوبہ کا النگھن کیا جو راولاکوٹ میں پے لوڈ گرا کر فرار ہو گیا.

پاکستان کی وایو سینا نے اپنی پیشہ وارانہ اور اخلاقی برتری برقرار رکھتے ہوئے جلد جواب کا چیلنج دیا اور اگلے ہی روز بھارت کے طیارے جو پے لوڈ گرا کر بھاگنے میں مشہور تھے یہیں گرا کر رکھ لیے جبکہ ساتھ ہی ساتھ ان کے ہوابازوں کو بھی مہمان بنا لیا. مبینہ طور پر بھاگ نکلنے والا تسیرا طیارہ گھبرا کر بڈگام کے علاقے میں گرا جہاں کشمیریوں نے اس کے ملبے پر جیوے جیوے پاکستان کا جشن منایا.

یہ تھی بھارت کی سرجیکل سٹرائیک 2.0 اور اس کا کچا چٹھا.

الحمد للہ ہمارے لیے سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ پوری قوم یکجان ہو کر سیسہ پلائ دیوار بن گئ.
حکومت ـ اپوزیشن. چاروں صوبے اور سول و عسکری قیادت سب اس حوالے سے پاکستان کی آواز بنے. پاکستان نے سفارتی عسکری اور عالمی سطح پر نہ صرف اپنی پیشہ وارانہ اور اخلاقی برتری کو منوایا بلکہ بھارت کو ہر محاذ پر خاک چاٹنے پر مجبور کر دیا.

اسی کا نتیجہ ہے کہ بھارت اب امن ـ نو مور وار اور بات چیت کے ذریعے مسائل.کو حل کرنے کے لیے ترلے کر رہا ہے. ہم بھارت کو ایک پیغام دے کر اپنی بات کو ختم کرتے ہیں.
بھارت تیرے ہاتھ میں وہ لکیر نہیں ہے
کشمیر تیرے باپ کی جاگیر نہیں ہے.

پاک فوج زندہ باد ... پاکستان پائندہ باد
 

Muhammad Naeem Shahzad
About the Author: Muhammad Naeem Shahzad Read More Articles by Muhammad Naeem Shahzad: 144 Articles with 120889 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.