چینی شہری کا انوکھا حل٬ 1 گھنٹے کا سفر صرف 6 منٹ میں٬ ویڈیو

ٹریفک کسی بھی ملازمت پر فائز انسان کے لیے اہم مسئلوں میں سے ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا اور دفتر دیر سے پہنچنا آپ کی شخصیت کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ چین کے رہائشی Liu Fucao کے ساتھ ہوا تو اس نے اس کا حل تلاش کر ہی لیا ۔اب سڑک پر جتنا ٹریفک بھی ہو تو وہ دفتر وقت سے پہلے ہی پہنچ جاتا ہے ۔
 

image


چین کے 29 سالہ Liu Fucao جو کہ ایک انشورنس ایجنٹ ہیں کی رہائش ایشیا کے سب سے بڑے دریا Yangtze کی دوسرے کنارے پر ہے۔

اور لیو روزانہ اپنے دفتر تک یہ دریا عبور کر کے پہنچتے ہیں- وہ یہ سفر paddle-boarding کی مدد سے طے کرتے ہیں- اس طرح سڑک کے ذریعے جانے میں انہیں جو 1 گھنٹہ کا سفر طے کرنا پڑتا تھا وہ فاصلہ اس دریا کے ذریعے صرف 6 منٹ میں طے ہوجاتا ہے-

دریا سے گزرتے ہوئے ان کے ہمراہ واٹر پروف بیگ ہوتا ہے جس میں ایک لیپ ٹاپ اور ایک کوٹ موجود ہوتا ہے ۔

چھ ماہ قبل تک لیو اپنے دفتر پہنچنے کے لیے بس میں 1 گھنٹے سے زائد سفر کیا کرتے تھے- اور مقام کی حکام کی جانب سے ایک تعمیراتی کام آغاز ہونے کی وجہ سے اس وقت میں مزید اضافہ ہوگیا-

جس کے بعد لیو نے اس مسئلے کا حل یہ نکالا کہ انہوں نے دفتر پہنچنے کے لیے سڑک کے بجائے دریا کا سہارا لینا شروع کردیا-

اب لیو ایشیا کے طویل دریا کے ذریعے 1000 میٹر کا سفر 6 منٹ میں روزانہ اس paddle-board کی مدد سے طے کرتے ہیں اور بہت کم میں اپنی منزل تک پہنچ جاتے ہیں۔

اس سفر کا سن کر ہر فرد ہی یہ کرنا چاہے گا کیونکہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ویسے ویسے ٹرانسپورٹ اور آبادی بڑھتی جارہی ہے- جس کے باعث ٹریفک میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

تاہم یہ ایک خطرناک سفر بھی ہے اور آپ کو دریا اور اس کے اتار چڑھاؤ سے متعلق ہر قسم کی معلومات ضرور ہونی چاہیے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

A 29-year-old insurance agent from Chongqing, China, has come up with an ingenious way to beat rush hour traffic. By paddle-boarding across the Yangtze River every morning he has cut his daily commute time from one hour to just six minutes.