خوبصورت موسم٬ دل میں جاگنے والی چند دلچسپ خواہشات

کالے بادلوں کی چادر بار بار نمودار ہوکر سب کو یہ سوچنے پر مجبور کردیتی ہے کہ اب بادل برس ہی جائیں گے۔ لوگ تو اچھے موسم کے لیے دعا گو رہتے ہیں ۔ اور جب اچھا موسم دستک دیتا ہے تو ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں۔ بارش سے پہلے وہ کالے بادلوں کا قبضہ اور آسمانوں سے بارش کا تھوڑا سا اشارہ نازل ہوتا ہے تو بس سب کی زبان میں ایک ہی صدائیں سننے کو ملتی ہیں ۔ " اف یار کیا موسم ہے "۔ آپ اس حسین موسم کو نظرانداز کر ہی نہیں سکتے۔ بچے ہوں یا پھر بڑے سب کے دماغ ایسے خوبصورت موسم کو دیکھ چند دلچسپ خیالات ضرور آتے ہیں- ان کے خیالات کو اگر خواہشات کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا-

کام اور اسکول کی چھٹی
بارش ہوتے ہی ذہن میں آنے والا سب سے پہلا خیال یہی ہوتا ہے کہ دفتر یا اسکول کی چھٹی کر کے تفریح کے ساتھ خوشگوار موسم کا مزہ لیا جائے۔ پھر چاہے کوئی بھی کہتا رہے کہ بیمار پڑ جاؤ گے۔ بارش کا موسم ہے ہی ایسا کہ دوستوں اور فیملی کے ساتھ تفریح اور مزہ کیا جائے۔

image


حلوہ پوری کا ناشتہ
موسم خوشگوار ہو یا پھر صبح صبح بارش ہو اور حلوہ پوری کا ناشتہ کرنا دماغ سے نکل جائے ایسا تو ممکن ہی نہیں ہے۔ عموماً فیملیز ایسے موسم میں حلوہ پوری کا ناشتہ کرنے کو ترجیح دیتی ہیں ۔ تو کچھ لوگ گھر منگواتے ہیں تو کچھ ہوٹلز کا رخ کرلیتے ہیں ۔ اور پھر مزیدار حلوہ پوری کا ناشتہ کر کے حسین موسم کے ساتھ اپنے دن کا آغاز بھی اچھی یادوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ اب تو بارش کے موسم میں حلوہ پوری کا ناشتہ تو جیسے کوئی روایت ہی بن گیا ہے۔

image


ساحل سمندر کا رخ کرنا
بارش کے موقع پر ساحل سمندر کا رخ انسان کا موڈ ہی اچھا کردیتا ہے ۔بارش کا موسم ہوتے ہی ہر فرد ساحل سمندر کا رخ کرنا پسند کرتا ہے۔ ایک تو سمندر اوپر سے بارش یہ نظارا دیکھنے والا ہوتا ہے۔

image


گرم گرم پکوڑے
بارش میں گرم گرم پکوڑے کھانے کا جو مزہ ہے اس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا ہے ۔ بارش میں پکوڑوں کی روایت ہر گھر میں ہوتی ہے۔ ایک طرف بارش کی سوندی خوشبوں تو دوسری جانب گرما گرم پکوڑوں کی خوشبوں بارش کا مزہ دوبالا کردیتی ہے۔

image


دوستوں کے ہمراہ تفریح
کالے بادلوں کا ڈیرہ آسمان پر دیکھتے ہی دوستوں کے رابطے شروع ہوجاتے ہیں اور سیروتفریح کے منصوبے بن جاتے ہیں۔ کوشش کی جاتی ہے کہ اس خوبصورت موسم کو ایک خوبصورت یادگار میں بھی تبدیل کر دیا جائے-

image


بارش میں بچوں کا جھومنا
بارش بچوں کی سب سے ہر دلعزیز شے ہوتی ہے اور وہ ہلکی بارش کے آغاز کے ساتھ ہی خوشی سے ناچنے لگتے ہیں- گلی محلوں سے بچوں کی بارش میں کھیلنے اور جھومنے کی آوازیں آنے لگتی ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

you wake up on a weekday to Karachi’s sky adorned with dark, heavy clouds. Yes, that is the definition of ‘good weather’ in our part of the world. A sunny day is, well, nothing but a normal day. It is when the winds run wild and the slightest hint of rain descends from the sky that Karachiites find themselves saying: “Yaar kya crazy mausam hai”.