چیچہ وطنی میں معصوم آیت جان سے گئی .....ڈاکٹر کی مبینہ
غفلت ؤ نااہلیت سے ننھی کلی مرجھا گئی۔گزشتہ دن چیچہ وطنی تحصیل ہیڈکوارٹر
اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت معصوم بچی آیت زندگی کی بازی ہار گئی.
چیچہ وطنی THQ میں آیت نامی تین سالہ معصوم بچی کو اس کے ورثا گزشتہ روز
تقریباً گیارہ بجے اور پھر دوبارہ طعبیت میں بہتری نہ آنے پر تقریباً شام
سات بجے THQ چیچہ وطنی لے کر آئے .
بچی کو بخار تیز تھا مگر افسوس کہ انسانی جان کی قیمت ؤ اہمیت سے بے خبر,
دنیا کے سکون ؤ آرام میں مگن, موباہل اور آپسی گفتگو کو نوکری تصور کرنے
والے ڈاکٹر صاحب نے نامعلوم کیا سوچتے اور سمجھتے ھوۓ انجکشن لگا دیا جس کی
وجہ سے بچی کی حالت سیریس ہوگئی بچی کے ورثاء کے مطابق بچی کا سانس تب ہی
اکھڑ رہا تھا لیکن ڈاکٹر نعمان نے کہا کہ بچی کی صحت نارمل ہو رہی ہے لہذا
آپ آیت کو گھر لے جاو (لیکن افسوس باپ کو کیا خبر تھی کہ میری گود میں آیت
آخری گھر کا سفر کر رہی ہے, کیا خبر تھی گھر میں موجود والدہ کو کہ باپ کی
آغوش میں آج آیت کی لاش گھر آ رہی ہے) گھر پہنچتے ہی بچی کی موت واقع ہوگئی....(معصوم
آیت ,ننھی کلی,والدین کے گھر کا روشن چراغ جو معاشرے کی نااہلیت کا شکار ہو
گی میں اسکی موت کا سن کر سوچ رہا ہوں کہ کیا وہ باپ جو بیٹی کو لے کر تو
اس لیے گیا تھا کہ بخار کی دوائی لاۓ لیکن واپس بیٹی کی میت لایا ھے کیا
تمام عمر اسکے دل ؤ دماغ سے یہ غم اتر سکتا ھے ؟) معصوم آیت کے ورثا نے
ہسپتال میں احتجاج کیا جسکے نتیجے میں ڈاکٹر سے تلخ کلامی بھی ھوئی لیکن
بیمار معاشرے کے نااہل ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نعمان کا دفاع کرتے نظر
آۓ اور بعد میں عملہ ہی غائب ہوگیا.
پولیس نے اسپتال پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا کاروائی کی یقین دھانی پر
ورثاء بچی میت کے کر گھر روانہ ھو گئے۔
لیکن کیا اس کا فیصلہ ہو گا ؟ ڈاکٹر کو غلطی پر جو جان لیوا ثابت ہوئی کوئی
مکمل اور عدل پر مبنی کاروائی ہوگی ؟یہ مختصراً وہ سوال ہیں جسکا جواب میرے
ناقص خیال میں تو صفر ھے باقی اگر مالک کائنات چاہئے تو کیا ہو نہیں سکتا.
پاکستان میں ہو سکتا ایسے واقعات کی تعداد زیادہ ہو کیونکہ پورے کا پورا
معاشرہ خود کو مکمل تصور کرتا ھے لہذا خود ساختہ مکمل پن کی وجہ سے ایسے
عمل ہونا کوئی بڑی بات نہیں ھے.
ورثا نے وزیر محکمہ ہیلتھ اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
کیا ہے.
اللہ پاک اپنی رحمت خاص سے معصوم آیت کے والدین کو صبر جمیل عطا فرماۓ اور
اولاد کی نعمت عطا فرماۓ. آمین
|