دنیا کے تمام ممالک کا نظام قانون کے تحت چلتا ہے۔ قانون
کی خلاف ورزی ایک بڑا جرم سمجھا جاتا ہے ۔ دنیا کے تقریباً سب ہی قوانین
میں کسی بھی جرم کی نوعیت کے اعتبار سے سزائیں مقرر کی گئی ہیں اور سزائیں
دینے کا اختیار عدالتوں کے پاس ہوتا ہے۔ عام طور پر چوری٬ قتل ، انتشار
پھیلانا ، دہشتگردی کرنا ۔ رشوت لینا ، کرپشن کرنا یا ایسے ہی کچھ اور چند
سنگین جرائم کا سامنا تقریباً سب ہی ممالک کو کرنا پڑتا ہے ۔ مگر بعض اوقات
عدالتیں ایسے کیس میں بھی سزائیں سنا دیتی ہیں جس کی وجہ حیران کن ہوتی ہیں
۔ آج ہم ایسے ہی لوگوں کی بات کریں گے جنہیں حیران کن وجوہات کی بنا پر
گرفتار کیا گیا ہے ۔
Banana Attack
آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ لوگ لڑائی جھگڑا کرتے وقت ڈنڈوں یا چھریوں وغیرہ
کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سنا ہے کہ کوئی شخص کیلے کے
ساتھ کسی پر حملہ آور ہوجائے اور بعد میں اسے اس بنا پر گرفتار بھی کرلیا
جائے ۔ یہ بات آپ کے لیے کسی مذاق سے کم نہیں ہوگی کیونکہ جب امریکن ریاست
فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے فلپ جوزف کو گرفتار کیا گیا تو ان پر سب سے بڑا
چارج یہ لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی قریبی خاتون دوست پر کیلے سے حملہ کیا
تھا۔ اس کی دوست کے مطابق جب ان کا جھگڑا ہوا تو فلپ نے کیلے سے انھیں تشدد
کا نشانہ بنایا۔ گھریلو تشدد کا چارج لگاکر فلپ کو گرفتار کیا گیا لیکن یہ
مستقل انکار کرتے رہے کہ انہوں نے کیلے کے ساتھ حملہ نہیں کیا تھا۔
Arrested for pretending to be a ghost
عام طور پر چھوٹے بچوں کو جنوں اور چڑیل کا نام لیکر ڈرایا جاتا ہے اس طرح
سے ڈرانا کوئی جرم بھی نہیں ہوتا ہے ۔ مگر ایک چوبیس سالہ امریکی نوجوان کو
جھوٹ موٹ کا جن بن کر لوگوں کو ڈرانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ یہ دراصل
ایک قبرستان میں شراب کے نشے میں بیٹھا تھا کہ اسے اچانک اپنے پیاروں کی
قبروں پر آئے چند سوگوار نظر آئے- اس نے چھپ کر ڈراؤنی آوازیں نکالنی شروع
کردی ۔ جس سے سب کی دوڑیں لگ گئیں ج ب سب کو اس کی اصلیت کا پتہ چلا تو سب
سخت ناراض ہوئے اور پولیس کو بلا کر اسے جیل بھیجوا دیا۔ نوجوان کی اس حرکت
پر اسے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔
Pizza lovers attack
ایک ادھیڑ عمر شخص جسے پیزا آرڈر کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔اس
واقعے کے پیچھے بھی ایک دلچسپ کہانی چھپی ہے۔ جو پیزا بوائے پیزا آرڈر
ڈلیور کرنے گیا تھا وہ نیا تھا جو پیزا میں لہسن ڈالنا بھول گیا تھا۔ اس کی
وجہ سے اس آدمی کو سخت غصہ آگیا تھا۔ اس نے پیزا بوائے کہ منہ پر زور دار
پنچ مارا- یہ ایک چھوٹی سی غلطی کا بڑا ردعمل تھا جس وجہ سے اس آدمی کو جیل
کی ہوا کھانی پڑی تھی ۔
Spider hostage
کینساس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو جب اس کے دوست نے اپنا پالتو مکڑا
چند دنوں اپنے پاس رکھنے کہا تو وہ راضی ہوگیا ۔ یہ سال 2012 کا واقعہ ہے۔
جب اس کا دوست مکڑا لینے اس کے گھر آیا تو اس شخص کے ذہن میں ایک الگ ہی
خیال آگیا اور اس نے اپنے دوست کے سامنے شرط رکھ دی کہ اس زہریلی مکڑی کو
اپنے ہاتھوں میں اٹھائے نہیں تو وہ اسے اپنی بندوق سے شوٹ کردے گا ۔ مجبوراً
اس کے دوست کو ایسا ہی کرنا پڑا۔ اس چھوٹی سی احمقانہ حرکت کی وجہ سے جج نے
اسے ساڑھے چار سال جیل کی سزا سنائی ۔
An idiot burglar
ایک امریکی نقب زن لوگوں کے گھروں میں رات کو نقاب لگاتا اور لوٹتا تھا ۔
یہ عام طور پر لوگوں کی غیر موجودگی میں ان کے گھروں میں داخل ہوتا تھا۔
ایک دن یہ دنیا کا احمق ترین مجرم قرار پایا ۔ہوا کچھ یوں کہ یہ ایک دن کسی
کے گھر میں رات کی تاریکی میں داخل ہوا اس نے چوری کرتے ہوئے گھر کے
کمپیوٹر میں اپنی فیس بک آئی ڈی کھول لی تاکہ وہ اسے چیک کرسکے لیکن جب وہ
واپس جارہا تھا تو وہ اپنا اکاؤنٹ بند کرنا بھول گیا۔ جب پولیس نےتحقیقات
شروع کی تو وہ اسکی آئی ڈی سے اس تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور اسے
گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ۔
|