ایک اچھی گاڑی میں گھومنا تقریباً ہر فرد کا ہی شوق ہوتا
ہے ۔اور ہو بھی کیوں نہ گاڑی ہر انسان کے سفر کو آرام دہ جو بنا دیتی ہے ۔
گھںٹوں کے سفر کو منٹوں میں تبدیل کرنے والی اس سواری کو دنیا بھر سمیت
پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں استعمال کیا جارہا ہے۔ جس کے باعث گزشتہ روز
جاپان کی حکومت اور معروف کمپنی مٹسوبشی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے
کا اعلان کردیا ہے-
|
|
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران جاپانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر
کیمی ہائیڈ نے سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ملاقات میں مٹسو بشی کے پاکستان
میں تعینات کنٹری ہیڈ، مشیر تجارت عبدالرزاق داد اور انرجی ٹاسک فورس کے
سربراہ بھی شریک تھے۔ کیمی ہائیڈ نے وزیراعظم نے سرمایہ کاری کے حوالے سے
بریفنگ بھی دی۔
ان کا کہنا تھا پاکستان میں سرمایہ کاری کا تجربہ انتہائی شاندار
رہا،موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث جاپان کی حکومت نے
پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے جاپانی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے
ہوئے کہا کہ جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم
کریں گے۔
|
|
یقیناً معروف کمپنی مٹسوبشی کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان بعد گاڑی
کے شوقین افراد کے ذہن میں مختلف گاڑیوں کے ڈیزائن آنا شروع ہوگئے ہوں گے
اور ان کی انتظار کی گھڑیاں شروع ہوگںی ہوں گی کہ کب معروف کمپنی مٹسوبشی
پاکستان میں گاڑی متعارف کروائے گی ۔
|