سردار اِنھوں نے پچھلے دنوں بڑی بےہودگی برپا کی ہے یہ
ہماری روایات کے خلاف ہوا ہے. ان کی اِس حرکت پر ہمیں کسی طور چین نہیں پڑ
رہا. گالم گلوچ سے بھی ہماری تسلی نہیں ہوتی. بس آپ حکم دیں اِن سب کو
ٹپکانے کا...تاکہ ہمارے دلوں کو قرار مل سکے.
نہیں میں مجبور ہوں...معاشرتی تقاضوں کے تحت ایسا حکم نہیں دے سکتا. دنیا
میں ہم اعتدال پسند مشہور ہیں. تم ایسا کرو اِن بدخواہوں کی ایک لسٹ بناؤ
اور سوشل میڈیا پر وائرل کردو.
کوئی نہ کوئی تو اِنھیں جہنم واصل کرنے کی ذمہ داری اٹھاہی لے گا...! |