امریکہ کا پاکستان کے حق میں زبردست فیصلہ

پاکستان میں سیکورٹی کے بہترین نظام کا اعتراف اب تقریباً ہر ممالک میں کیا جارہا ہے اس کا سبب اگر وزیراعظم عمران خان کی موجودہ پالیسیوں کو قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ عمران خان کی موجودہ پالیسیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔ جس سے پاکستان دوسرے ممالک میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔
 

image


پاکستان میں سیکورٹی کے بہترین نظام کے اعتراف کی ایک جھلک امریکہ کے پاکستان کے حق میں کیے گئے ایک حالیہ فیصلے میں دیکھی جاسکتی ہے۔

جی ہاں امریکی حکام نے پاکستان ایئر لائنز کو براہ راست پروازوں کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودہ پالیسیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

بعض ممالک نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بھی بحال کیں۔ اور اب امریکی حکام نے بھی قومی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی حکام کے گرین سگنل کے بعد پی آئی اے نے امریکہ کے لیے براہ راست پروازوں کے لئے تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے امریکہ کے لئے طویل مسافت والے طیارے آپریٹ کرے گا۔

گزشتہ روز امریکی قونصل جنرل جوائن ویگنر نے پی آئی اے کے سی ای او سے ملاقات کی تھی۔ اور امریکی قونصل جنرل میں پی آئی اے کی نیویارک، شکاگو اور ہیوسٹن کی براہ راست پروازوں کی اجازت کے حصول کے لیے درخواست بھی کی تھی۔

امریکی سفارتی عملے نے پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر پاکستان اور ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے پی آئی اے نے امریکہ میں اپنا آپریشن دو سال قبل اکتوبر 2017 میں نقصان کی وجہ سے بند کیا تھا۔پی آئی اے کی پرواز مانچسٹر سے ہوتی ہوئی امریکہ جاتی تھی جس کے باعث قومی ایئرلائن کو خاصا نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
 

image


اس سے قبل برٹش ائیرویز نے پاکستان سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ایک اور ائیر لائن کی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

ایران کی ائیرلائن "آتا" نے بھی ایک خط کے زریعے سے پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے-

پاکستان کی موجودہ صورتحال دیکھ کر امید ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں اپنی جگہ بنالے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے اب تک کئی ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

In yet another major development, American authorities on Thursday green- lightened Pakistan International Airlines (PIA) for the direct flight operations to the United States, citing sources. The development follows, after a meeting of the Consul General of the United States of America JoAnne Wagner on Wednesday with the Pakistan International Airlines (PIA) CEO Arshad Malik, here at the PIA headquarters.