دنیا کے 6 انوکھے گھر اور ان کے ضدی مالک

ہر کسی کو اپنا گھر اچھا لگتا ہے۔ انسان کہیں بھی چلا جائے لیکن سکون اسے اپنے گھر میں ہی ملتا ہے ۔ کئی دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ چند وجوہات کی بنا پر نا چاہتے ہوئے بھی مکان مالک کو اپنا گھر فروخت کرنا پڑتا ہے- لیکن آج ہم دنیا میں موجود ایسے مکان مالکوں کے بارے میں بات کریں گے جو کسی صورت میں اپنا مکان بیچنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
 

Flyover House
چین کی آبادی بہت زیادہ ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں ٹریفک کے بھی بہت مسائل ہیں۔ چین کی حکومت روڈ بنا کر عوام کی سہولت کے لیے کوشش کررہی ہے۔ چین میں موجود ایک علاقے میں روڈ تعمیر ہونا تھا لیکن اس جگہ میں موجود گھر کا مالک کسی صورت اپنا گھر بیچنے کے لیے تیار نہ تھا۔ کوئی اور حل نہ ہونے کی وجہ سے مَجبُوراً اس گھر کے ارد گرد 360 ڈگری کا فلائی اوور بنانا پڑا ۔ صرف اس ایک گھر کی وجہ سے پوری ٹریفک گھوم کر پھر اسی روڈ پر چڑھ جاتی ہے۔

image


House On Road
یہ گھر ہائی وے کے بلکل درمیان میں موجود ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ہائی وے کو بناتے وقت اس گھر کے مالک نے یہ گھر حکومت کو بیچنے سے انکار کردیا تھا۔ یہ گھر بھی چین میں واقع ہے۔ اس گھر کے پڑوسیوں نے تو اپنے گھر بیچ دئیے کیونکہ یہاں ہائی وے بننا تھا۔ لیکن انہوں نے اپنا گھر نہیں بیچا ۔ گھر کے مکان مالک کا کہنا ہے کہ اس گھر کی قیمت بہت کم مل رہی تھی ۔اب یہ گھر سڑک کے بلکل درمیان میں آگیا ہے ۔اب یہ 5 منزلہ گھر ایک عجوبہ بن کر رہ گیا ہے۔

image


House In Shopping Mall
ایک بہت بڑا شاپنگ مال ہے ۔اس مال کے درمیان میں ایک پرانا اور چھوٹا سا گھر موجود ہے ۔یہ گھر ایک بوڑھی عورت کا ہے ۔اس مال کو تعمیر کرنے والے بلڈر نے اس عورت کو اچھی خاصی رقم کی آفر کی لیکن اس عورت نے مکان فروخت کرنے سے انکار کردیا ۔ اس کے انکار کے بعد بلڈر کے پاس کوئی اور طریقہ موجود نہ تھا تو انہوں نے گھر کے ارد گرد مال بنا دیا ۔ مال کے بننے کے ایک سال بعد اس بوڑھی عورت کی دوستی مال کے مالک کے ساتھ ہوگئی ۔ چونکہ یہ ایک بوڑھی عورت تھی اس نے مرنے سے پہلے یہ گھر مال کے مالک کے نام کردیا تھا ۔ لیکن یہ گھر آج بھی وہی موجود ہے۔

image


Yang House
اس گھر اور اس کے ارد گرد کی جگہ کو دیکھ کر سب کے ذہن میں یہی سوال آتا ہے کہ ایسی جگہ میں کون گھر بنائے گا لیکن یہ گھر پہلے پلین جگہ میں ہی تعمیر تھا ۔ یہ 3 منزلہ گھر چین میں موجود ہے ۔ اس گھر اور اس کی ارد گرد کی جگہ میں عمارتیں بنائی جانی تھی ۔ لیکن اس گھر کے مالک نے اس گھر کو بیچنے سے منع کردیا ۔ گورنمنٹ کے لوگوں نے اس گھر کے مالک کو 3 سال تک بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ سمجھا ۔ بلڈر اس جگہ میں کچھ بھی تعمیر نہ کرسکے تو انھوں نے اس گھر کے ارد گرد موجود اپنی جگہ میں گڑھا بنا دیا ۔ جس کی وجہ سے اس گھر کا پانی اور بجلی کا کنیکشن کٹ گیا ۔ لیکن اس گھر میں موجود فیملی آج بھی اس گھر میں رہ رہی ہے۔

image


Farm In Japan Airport
جاپان میں ایک ائیرپورٹ موجود ہے ۔جب یہ ائیرپورٹ بنایا جارہا تھا تو بہت سے کسانوں نے زمین بیچنے سے انکار کردیا تھا کسانوں کی یہ زمین ائیرپورٹ کے درمیان میں آرہی تھی ۔بہت سارے فارمرز نے اپنی زمین نہیں بیچی جسکی وجہ سے گورنمنٹ کو یہ ائیرپورٹ چھوٹا کرنا پڑا ۔ اس ائیرپورٹ میں تین رن وے بنائے جانے تھے لیکن اب اس میں صرف ایک ہی رن وے موجود ہے ۔اب ان فارمز سے جہاز صرف 40 میٹر کی دوری میں ہوتے ہیں اور کسان دن بھر میں ٹیک آف اور لینڈنگ کے نظارے لیتے ہیں ۔

image


Washington House
واشنگٹن ٹاون میں پراپرٹی کی قیمت حد سے زیادہ ہے کیونکہ وہاں پر بلڈنگ کے جال بیچھے ہوئے ہیں ۔یہاں ایک گھر تھا جسے رئیل اسٹیٹ بلڈر خریدنا چاہتے تھے کیونکہ اس گھر کی جگہ بہت اچھی تھی ۔ ان بلڈر کا ارادہ وہاں پر آفس بلڈنگ بنانا تھا ۔اس کے لیے ان بلڈر نے گھر کے مالک کو 3 ملین ڈالر کی آفر دی ۔ یہ واقعہ 1980 کا ہے اس وقت یہ رقم حد سے زیادہ تھی ۔ پھر بھی مکان کے مالک نے مکان بیچنے سے انکار کردیا اور اپنے گھر کی جگہ پر اپنا پیزا کا بزنس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔ چار سال بعد اس گھر کے چاروں طرف بلڈنگ بننے لگی جسکی وجہ سے اس شخص کا گھر تینوں طرف سے مکمل طور پر بند ہوگیا ۔جسکی وجہ سے وہ وہاں پیزا بزنس بھی نہ کرسکا ۔ تنگ آکر اس شخص نے اس گھر کو فروخت کرنے کا فیصلہ لیا اور اس گھر کی قیمت صرف ڈیڈھ ملین ڈالر رکھی یہ آفر اس بلڈر کی آفر سے آدھی تھی لیکن پھر بھی یہ گھر فروخت نہ ہوسکا ۔آخر اچھا گاہک نہ ملنے کی صورت میں اس شخص نے یہ گھر ساڑھے سات لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا گیا ۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: