ایگ بوائے کا کارنامہ

بسااوقات انسانوں کی زندگی کچھ ایسے لمحات آتے ہیں جب وہ اس لمحہ میں ایک چھوٹا سا انیشیٹو (قدم)لیتے ہیں جوکہ بعد ازاں بڑا قدم بن جاتا ہے ۔ اس عمل سے نئی سوچ جنم لیتی ہے اوریہ سوچ تبدیلی کا محرک بن جاتی ہے۔ ایک ایسا بولڈ انیشیٹو WillConnollyau (ایگ بوائے)نے بھی لیا اور دنیا بھر میں مشہور ہوگیا ۔ اس کے اس عمل سے پوری دنیا میں اس موقف کو تقویت ملی ہے کہ مسلمان دہشت گرد نہیں اور دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ آسٹریلین طالب علم WillConnollyau جوکہ اب پوری دنیا میں" ایگ بوائے "کے نام سے جانا جارہا ہے نے نیوزی لینڈ کے واقعے کے بعد ایک آسٹریلین سنیٹراننگنگ کے میڈیا کے سامنے اپنے متعصبانہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کو دراصل مسلمان تارکین کے رویے کی وجہ قرار دیا۔ اس دوران WillConnollyau نے جوکہ وہاں موجود تھا اس نے سنیٹراننگنگ کے سر پر گندا انڈا پھوڑ دیا ۔ ایسا اس نے کیوں کیا اس کے بارے میں اس نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ یہ ایک لمحہ تھا جب میں نے انسان کے طور پراپنے وجود پر فخر محسوس کیا۔ میں آپ لوگوں کو مطلع کرتا ہوں کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں اور دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ وہ سب لوگ جو مسلمان پر غور کرتے ہیں ان پر شک کرتے ہیں وہ خود خالی سر ہیں جیسے اننگنگ جیسا [آسٹریلین سنیٹر] خالی سرہے۔ ایگ بوائے صرف آسٹریلیا ہی نہیں پوری دنیا کا ہیرو بن گیا ہے ۔ ایگ بوائے نے اپنے نئے ٹوئٹر اکاونٹ جس کا ٹائٹل اس نے" ایگ بوائے" ہی رکھا ہے تیزی سے مقبول ہوگیا ہے دنیا بھر سے Retweeted میں پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مختلف ٹوئٹر صارفین نے کمنٹ دیئے ہیں ۔ عرب امارات کی صارف نایا ہاشم نے لکھا ہے اس نوجوان نے انسانیت کا دفاع کیاہے ۔ اس کے لئے کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا کبھی کبھی جب آپ نا انصافی محسوس کرتے ہو تو آپ کو یہ ضرور کہنا ہوگا کہ ہماری دنیا امن اور محبت سے لطف اندوز ہو گی۔ترکمانستان کے صارف یاسر نے لکھا کہ ایک نابالغ لڑکا بالغوں سے بہتر سمجھ رکھتا ہے .وہ عظیم نسل کا نمائندہ ہے۔ پاکستانی صارف ماریہ جان آفریدی نے لکھا ہے کہ ایگ بوائے اصلی ہیرو ہے اور اس میں سپرمین کی طاقت ہے وہ ہم سے اضافی جرات والا ہے۔ ایک اور صارف شاہد رضا نے لکھا ہے کہ دوست تم ایک فاتح ہو ۔ پاکستانی سیاست دان خرم نواز گنڈا پور نے لکھا کہ سنیٹراننگنگ نے لڑکے پر حملہ کیا اس سے اس کی جان بھی جاسکتی تھی ایگ بوائے کا عمل صیح تھا اور سنیٹر کو شرم کرنی چایئے۔ ملائیشا کے نوجوان صارف نے ایگ بوائے سے اظہار محبت کرتے ہوئے لکھا کہ تم ملائیشا آئے تو میں تم کو روٹی ، انڈا پراٹھا اور تلور کا پکا ہوا گوشت پیش کروں گا۔پاکستانی صارف حنا افروز کہتی ہیں کہ میں ایگ بوائے کا بڑا شکریہ ادا کرتی ہوں اس کے لیے آواز بلند کرنی چایئے۔ آسٹریلین صارف Bruce Bitmunschنے لکھا کہ ایگ بوائے فاشسٹ سیاستدانوں کو برباد کردے گا اور وہ بھی انڈے سے۔معروف پاکستانی شاعرہ نوشی گیلانی نے ری ٹوئٹ کیا کہ پیارے ایگ بوائے اپ اصلی ہیرو ہو آپ ایک بہادر انسان ہو آپ کا ردعمل انتہائی قابل قدر ہے۔ء

Riaz jazib
About the Author: Riaz jazib Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.