موبائل نے 43 سالہ شخص کی جان بچالی

جدید ٹیکنالوجی کا ذکر جہاں آتا ہے تو ذہن میں موبائل کی شکل طاری ہوجاتی ہے کیونکہ یہ ان ٹیکنالوجی میں سے ایک ہے جو دن بہ دن اور جدید سے جدید ورژن میں تبدیل ہوتی جارہی ہے۔ یوں تو موبائل ایک دوسرے سے رابطے کے استعمال کے لیے بنایا گیا تھا مگر اس میں نئے نئے فیچرز متعارف کروائے گئے اور اب تو کمال ہی ہوگیا ۔آسٹریلیا میں یہ زندگی کا محافظ بن گیا ۔
 

image


تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز کے دیہی علاقے میں اس وقت پیش آیا، جب دو افراد آپس میں کسی بات پر الجھ پڑے۔

اس جھگڑے کی وجہ سے ایک شخص جس کے ہاتھ میں تیر کمان تھا اس کی عمر 39 سال تھی ، اس نے اپنے گھر کی دہلیز پر کھڑے 43 سالہ شخص کو نشانہ بنایا-

جھگڑے کی صورت میں ہونے والے اس حملے میں نشانہ بننے والے شخص نے حملے کی ویڈیو بنانے کے لیے موبائل نکال کر اس کا کیمرہ کھولا ہی تھا کہ حملہ آور نے تیر چھوڑ دیا۔ اس لمحے میں کیمرے کا کام انجام دینے والاموبائل ڈھال بن گیا۔

حملہ آور کا تیر موبائل کو چیرتا ہوا متاثرہ شخص کی ٹھوڑی سے لگا جہاں ایک ہلکا سا زخم لگ گیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اگر موبائل نہ ہوتا تو یہ تیر جان لیوا ثابت ہوسکتا تھا۔

پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے اور اسے جلد ہی ذاتی ملکیت کو نقصان پہنچانے اور قاتلانہ حملہ کرنے کے جرم میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
 

image


پولیس کے مطابق اس دیہی علاقے کا نام نمبین ہے اور اسے آسٹریلیا میں چرس کے استعمال کے حوالے سے کافی زرخیز علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ دونوں افراد ایک دوسرے سے ناواقف تھے اور ان کے درمیان جھگڑے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

لیکن اگر کہا جائے کہ ایک موبائل فون آسٹریلیا میں کسی کی زندگی کا محافظ بن گیا تو غلط نہ ہوگا -

YOU MAY ALSO LIKE:

An Australian had a lucky escape while confronting a man armed with a bow outside his home — an arrow shot at him merely pierced his mobile phone as he took photos of the incident, Australian police said on Thursday. The 43-year-old man had returned on Wednesday to find the man — who was known to him — waiting outside his home in Nimbin, a small town around 150 kilometers (93 miles) south of Brisbane.