اگر ہماری زمین ٹوٹ جائے تو کیا ہوگا؟

غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ حال ہی میں زمین میں موجود سرحدیں تبدیل ہوتی رہی ہیں ۔ لیکن یہ جان کر آپ کو ضرور حیرانی ہوگی کہ زمین کی سرحدیں جغرافیائی حالات کی وجہ سے خودبخود بھی تبدیل ہورہی ہیں۔

ایسا براعظم افریقہ کے ساتھ ہو رہا ہے جو ٹوٹ رہا ہے جس کے بعد زمین پر ایک نیا براعظم تشکیل پاجائے گا۔
 

image


ماہرین کے مطابق ہماری زمین کے تشکیل پانے سے لے کر اب تک اس میں مختلف تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ زمین میں تبدیلی کی ایک بڑی وجہ اس کی بیرونی سطح کے نیچے موجود ٹیکٹونک پلیٹس ہیں جن کی حرکت سے زمین کی اوپری سطح میں تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔

ان پلیٹوں کی وجہ سے زمین کئی ہزار سال قبل سے نہایت مختلف ہے۔ براعظم افریقہ فی الحال اس تبدیلی کا سب سے زیادہ شکار ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے افریقہ کے کئی ممالک میں زمین پر دراڑیں پڑنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس نے مقامی آبادی کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

اس سلسلے میں ایک بڑی دراڑ سنہ 2005 میں سامنے آئی جب ایک 60 کلو میٹر طویل دراڑ نے ارضیاتی ماہرین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔ یہ دراڑ صرف 10 دن میں تشکیل پائی اور ماہرین کے مطابق اس کے پھیلنے کا عمل جاری ہے۔

اس وقت افریقہ میں رفٹ ویلی براعظم کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی ہے۔ یہ دراصل وہ علاقہ ہے جہاں ایک دراڑ مسلسل پھیل رہی ہے اور ماہرین کے مطابق افریقہ کا علاقہ یہاں سے دو حصوں میں تقسیم ہوجائے گا اور درمیان میں ایک نیا سمندر ابھر آئے گا۔

دراصل ہماری زمین کی اندرونی سخت تہہ جسے لیتھو سفیئر کہا جاتا ہے ٹوٹ کر ٹیکٹونک پلیٹس کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ ٹیکٹونک پلیٹس ٹھوس پتھر کی بڑی بڑی سلیبیں ہوتی ہیں جو مختلف رفتار سے حرکت کرتی ہیں

جب 2 بڑی پلیٹس حرکت کرتے ہوئے ایک دوسرے سے دور ہوتی ہیں تو ان کے بیچ میں خلا پیدا ہوجاتا ہے، جس کے بعد اوپر سے زمین نیچے دھنسنے لگتی ہے۔ رفٹ ویلی میں بھی یہی ہورہا ہے۔
 

image


یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ افریقہ کا براعظم ٹوٹ جائے گا تو کیا ہوگا؟

ارضیاتی ماہرین کے مطابق اول تو ہم اس اہم واقعے کو دیکھنے کے لیے موجود نہیں ہوں گے، کیونکہ یہ دراڑ سالانہ 6 سے 7 ملی میٹر کے حساب سے چوڑی ہورہی ہے۔ اسے مکمل طور پر ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہونے میں 1 کروڑ سال کا عرصہ لگے گا۔

جب یہ بہت زیادہ چوڑی ہونا شروع ہوجائے گی تو قریب واقع بحیرہ احمر کا پانی یہاں اوپر آنے لگے گا اور زمین پر ایک نیا بحیرہ تشکیل پائے گا۔

براعظم کے مکمل طور پر ٹوٹ جانے کے بعد افریقہ کا موجودہ براعظم مزید چھوٹا ہوجائے گا، اور نیا براعظم صومالیہ اور شمالی ایتھوپیا پر مشتمل ہوگا۔

ماہرین کے مطابق ایک وقت آئے گا کہ ہماری زمین کا چہرہ اب سے مکمل طور پر تبدیل ہوجائے گا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

A rift valley is a linear shaped lowland between several highlands or mountain ranges created by the action of a geologic rift or fault. A rift valley is formed on a divergent plate boundary, a crustal extension or spreading apart of the surface, which is subsequently further deepened by the forces of erosion.