نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد پر ہونے
والے حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں 9
پاکستانیوں سمیت 50 افراد کی شہادت ہوئی جبکہ متعدد زخمی ہوئے- اس موقع ملک
بھر میں قوم یوم سوگ منا رہی ہے اور اہم سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم
سرنِگوں ہے ۔ اس سب صورتحال کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں کا
ردعمل سامنے آرہا ہے ۔اور سب اپنے اپنے طریقوں سے اس سانحہ کا افسوس کرتے
دکھائی دے رہے ہیں۔ ہر کوئی مختلف انداز میں متاثرین کے ساتھ اظہار یکہجتی
کر رہا ہے٬ آئیے ان انداز کی چند جھلکیاں دیکھتے ہیں-
|
نیوزی لینڈ کے فٹ بالر کا
سجدہ
نیوزی لینڈ کے فٹ بالرKosta Barbarouses نے ایک اہم میچ میں گول کرنے کے
بعد مسجد کے حملوں کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سجدہ ادا کیا اور
دنیا کو بتا دیا کہ انسانیت اب بھی زندہ ہے۔ |
|
ایگ بوائے
ایک آسٹریلوی نوجوان نے مسلمانوں کے خلاف بولنے والے آسٹریلوی سینیٹر کو
دورانِ تقریر انڈہ دے مارا جس پر نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا- نوجوانوں کو
ایگ بوائے کا نام دیا گیا اور اس کی حمایت میں سوشل میڈیا صارفین نے فیس بک
پیچ بھی تخلیق کیا گیا جس پر انڈے خریدنے کے فنڈ اکٹھا کیا گیا- تاہم
آسٹریلوی سینیٹر کو انڈہ مارنے والے نوجوان نے اکھٹی کی ہوئی رقم نیوزی
لینڈ کے سانحہ کے متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا ہے۔ آسٹریلوی نوجوان وِل
کولونلی کا کہنا تھا کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں اور دہشتگردی کا کوئی
مذہب نہیں ہوتا اور میں جمع کی گئی تمام رقم نیوزی لینڈ سانحہ کے متاثرین
کے حوالے کر دوں گا ۔
|
|
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اظہار یکجہتی
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا نے سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد ایک الگ ہی
تاریخ قائم کردی سر پر دوپٹہ اوڑھ کر حملوں کے متاثرین کے ساتھ اظہار
یکجہتی کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کر تسلی دی اور سب کے غم میں برابر
شریک رہی اس کے علاوہ نیوزی لینڈ میں پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
وزیراعظم جیسنڈا نے کہا کہ مسلمان اس جمعہ کی نماز ادا کریں ہم ان کی حفاظت
کے لیے کھڑے ہوں گے ۔
|
|
لوگوں کا اظہار یکجہتی
دہشت گردی کی اس خوفناک کارروائی پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے اس
کی شدید مذمت کی اور نیوزی لینڈ کے شہری حملوں کے متاثرین کے ساتھ خود بھی
روتے دکھائی دیے۔ اگر یہ کہیں کہ واقعے کے بعد پورے نیوزی لینڈ سمیت دنیا
بھر میں غم کے بادل چھا گئے تھے تو غلط نہ ہوگا ۔ اس حملے میں شہید ہونے
والے افراد میں 9 پاکستانی بھی شامل تھے ۔
|
|
امداد کا سلسلہ
نیوزی لینڈ میں سانحہ پیش آنے کے بعد دنیا بھر سے امداد کا ایک بڑا سلسلہ
بھی شروع ہوگیا جن میں Ben Stiller سمیت مختلف مشہور شخصیت نے ہزاروں ڈالر
کی امداد دی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں ڈالر تک جا پہنچی اس کے علاوہ
سامان بھی فراہم کیا گیا- اور امداد کا سلسلہ اتنا بڑھا کہ بعد میں مقامی
حکومت نے اعلان کروایا کہ اب امداد نہ دی جائے۔
|
|