مشکل وقت سے نمٹنے اور اپنا خیال رکھنے کی 5 آسان ٹپس

ہر انسان کی زندگی میں ایسا وقت اور دن ضرور آتا ہے جب اسے کچھ اچھا محسوس نہیں ہوتا اور انھیں ایسا لگنے لگتا ہے کہ ان کی زندگی میں اب کچھ بچا ہی نہ ہو- ایسی صورتحال میں ایک گہری سانس لیں اور ایسا طے کرلیں کہ اس طرح کی حالتوں سے نمٹنے کے لیے کیا کیا جائے؟ آپ کے ارد گرد کئی ایسی چیزیں موجود ہیں جو آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔

تفریح کرنا
ایسی صورتحال میں اپنے لیے کچھ کریں ۔ جیسا کہ گھومنے پھرنے تفریح مقامات کا رخ کرلیں ۔ اور اسپا چلیں جائیں جہاں آپکو سکون ملے یا پھر اپنا پسندیدہ کھانا کھانے چلے جائیں ۔ جب سب کچھ غلط ہو رہا ہو تو ضروری ہے کہ کوئی ایک چیز تو ٹھیک ہو تو آپ اپنے لیے یہ سب کرنے کے حقدار ہیں-

شاور لینا
ایسے موقع میں تھوڑی دیر تک شاور لے لیں ۔ اس سے آپ اچھا محسوس کریں گے اور اس سے آپ کو آرام کرنے میں مدد ملے گی اور آپ سب بھول کر صابن کی خوشبو سے اپنے موڈ کوتبدیل کرلیں گے۔

دوست کو فون
ایسی حالت میں زیادہ تر لوگ خاموش رہنا پسند کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کسی سے کچھ نہ کہیں کیونکہ وہ کسی کے احسان کے بوجھ تلے دبنا نہیں چاہتے ہیں اپنے مسائل کا ذکر کر کے لیکن یہ غلط ہے۔ آپ کو ہرگز ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ایسے وقت میں آپ کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے- اپنے دوستوں سے پوچھیں کہ کیا وہ آپ کو وقت دیں سکتے ہیں اور آپ کو سن سکتے ہیں؟ آپ کے لیے یہ آسان ہوگا کہ آپ ساری باتیں اپنے دوست سے کریں یقیناً اس کے بعد آپکو ذہنی سکون ملے گا۔

ٹہلنے جانا
گھر میں بیٹھے رہنے سے آپ اور ڈپریشن کا شکار ہوتے چلے جاتے ہیں ۔ اس لیے بہتر ہے کہ آپ پارک میں ٹہلنے چلے جائیں جب آپ کا ماحول تبدیل ہوگا تو ممکن ہے کہ آپ جس مشکل دن سے گزر رہے ہوں اس وقت سے باہر نکل سکیں۔

مثبت سوچ
آپ ایک انسان ہیں اور غلطیاں انسان سے ہی ہوتی ہیں۔ لہٰذا خود کو ایسی صورتحال میں معاف کردینا چاہیے۔ آپ سب کچھ کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں جس کا کنٹرول آپ کے ہاتھوں میں نہیں ہوتا ہے۔ آپ اپنی طرف سے اچھے سے اچھا کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔آپ کے جذبات اپنی جگہ درست ہیں. لیکن خود کو اداس ہونے سے نہ روکیں ۔۔
 

Reviews & Comments

Language:    
We’re all familiar with that sinking feeling during the day when everything that has been piling up starts to take a toll on us. Nothing is going right, and life keeps throwing new stuff at you to juggle. Everything feels like it’s falling apart.