پاکستان ہماری شان

پاکستان ہے لازوال قربانیوں کی داستان

ہم سب ایک ہے یہی کہتے ہے نا آج کے دن پاکستان کو ایک نئی سمت ملی قرارداد پاکستان کے منظور ہونے کے بعد مسلمانوں میں ایک نئی امید کی کرن نظر آئی ایک نیا جوش وجذبہ اور اس لیے یہ دن بہت خاص اہمیت کا حامل ہے اپنی تاریخ پر نظر ڈالے تو معلوم ہوتاہے کے کس طرح پاکستان کی خاطر قربانیاں دی گئی لاکھوں لوگوں نے اپنی جان کی بازی لگائی کس خاطر کبھی سوچا ہے ہماری خاطر اپنے ملک کی خاطر اپنی آنے والی نسل کے تحفظ کی خاطر دشمن نے بہت سزشیں رچی کے وہ ہمیں توڑ دے لیکن ہمیشہ انکا جذبہ ایمانی ان لوگوں کو ٹوٹنے نادیتا اور بل آخر اتنی قربانیوں کے بعد اپنے عظیم رہنما کی سرپرستی میں اس ملک پاکستان کو حاصل کیا اور دنیا کے نقشہ میں ایک نئے ملک کا وجود نمودار ہوا ماؤں بہنوں بیٹیوں نے اس ملک کی خاطر ناجانے کیا کیا قربانیاں دی انکی عزتوں کو پامال کیا گیا انکے بھی خون کی ہولی کھیلی گئی اس سوچ سے دل لرز جاتا ہے کے اس وقت کا منظر کیسا ہوا ہوگا ہماری تاریخ بہت سی ان گنت قربانیوں کی داستان سناتی ہے اس ملک کی خاطر بہت کچھ قربان کیا گیا ہے اور اللہ پاک نے اس تحفہ کو ستائیس رمضان المبارک کے بابرکت دن عطا کیا یہ ملک کوئی عام ملک نہیں ہے یہ اللہ کا انعام ہے یہ جو ہمارا پاکستان ہے !!!!!

اس ملک کی خاطراپنی جان و مال کا نظرانہ دینے والوں کو آج ہم سب سلام پیش کرتے ہیں اسلام میں موجود اخوت کا نظریہ ہی ہے جوکہ ہم سب کو ایک رسی کی طرح باندھے ہوے ہے اسلام کے پیش کردہ تعلیم جو ہم سب کو بھائی بھائی بناتی ہے اور اسی لیے ہر مشکل وقت میں ہم سب ایک مٹھی کی مانند ہوجاتے ہیں کے جنہیں کوئی توڑ نہیں سکتا ملک کی دفاع کا وقت جب آتا ہے تو نا کوئی پنجابی رہتا ہے نا بلوچی نا پٹھان ناہی سرائیکی اور نا ہی سندھی سب صرف پاکستانی ہوتے ہیں ہر نسل سےپاک بالاتر ہوکر صرف پاکستانی خواہ وہ انیس سو پنیسٹھ کی جنگ کی بات کرے یا پھر ابھی ہی حال ہی میں پیش آنے والا واقعہ جس میں پاکستان نے اپنے مخالف اپنے دشمن ملک کو منہ توڑ جواب دیکر یہ ثابت کردیا کےوہ خواہ کتنی بھی کوشش کرلے ہمارا بال بھی باقا نہیں کرسکتے انکےبھیجے گئے ابھینندن جیسے انکے حملہ آور خود ہماری تعریف کرکے جاتے ہیں-

آج ہم سب ملکر اگر سچے دل سے صرف باتوں کی حد تک نہیں بلکہ حقیقتا سب خود سے یہ وعدہ کرے کے ہم اس سبز ہلالی پرچم کو ہمیشہ بلند و بالا رکھنے کی خاطر اپنی کوششوں کو جاری و ساری رکھے گے اور ہمسب ایک ہیں کا نعرہ صرف زبانی حد تک نہیں ہوگا بلکہ ہم یہ ثابت کرکے دکھائینگے کے ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہینگے اور اس ملک کوصاف و شفاف رکہینگے ہر گندگی سے صاف اور اس ملک پاکستان کا نام جہاں بھی لیا جائیگا ہمارا سر فخر سے بلند نظر آئیگا !!!

اللہ پاک پاکستان کو صدا قائم و دائم رکھے اور کشمیر کو ہمارا حصہ بنا دے ہمارے کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کے نتیجے میں انہیں امن و سکون عطا فرماۓ اور اسے ظالم کے شر سے پاک کر دے آمین!!!!!
پاکستان زندہ باد

Oniza
About the Author: Oniza Read More Articles by Oniza: 4 Articles with 2916 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.