17 لاکھ پاؤنڈ کے کبوتر سمیت دنیا کے پانچ مہنگے ترین جانور

دوڑ میں حصہ لینے والا ایک کبوتر جس کا نام ارمانڈو ہے حال ہی میں 17 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔ جی ہاں صرف ایک کبوتر لاکھوں پاؤنڈ میں نیلام ہوا۔
 

image


نیلام گھر پیپا نے ارمانڈو کو طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بہترین کبوتر قرار دیا۔

اس کبوتر کو اس کی رفتار کی وجہ سے برطانوی فارمولہ کار ریسر کے فاتح کے نام پر ’کبوتروں کا لیوس ہیملٹن ‘ بھی کہا جانے لگا۔

ارمانڈو جو رواں سال پانچ برس کا ہو گیا ہے اب ریٹائرمنٹ کے مزے لے رہا ہے اور کئی چوزے پیدا کر چکا ہے۔

اس ریکارڈ فروخت پر نیوز راؤنڈ نے کچھ مہنگے ترین جانوروں کی تفصیل جمع کی جو یہاں پیش کی جا رہی ہے۔

تبت کا ماسٹیف کتا
بالوں سے لدا یہ تبتی کتا نو لاکھ 45 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہو سکتا ہے۔
 

image


ماسٹف چین کے دولت مند طبقے کی نمائش کے باعث مہنگا ہوتا چلا گیا جو اس کی قیمت کو بڑھاتے چلے گئے۔

یہ وسطی ایشیا اور تبت کے قدیم قبائل میں شکار کے لیے استعمال ہونے والے کتوں کی نسل سے ہے۔

کم از کم اس کی قیمت سے تو یہی امید کی جا سکتی ہے۔

دیو ہیکل ٹیونا
 

image


جاپان کے ایک تاجر نے ایک بڑی ٹیونا مچھلی کے لیے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ ادا کیے۔ انھوں نے اسے رواں برس کے اوائل میں ٹوکیو میں منعقدہ ایک نیلامی میں خریدا۔

’ٹیونا کنگ‘ کہلانے والے کیوشی کمورا نے 278 کلو کی یہ بلو فِن ٹیونا خریدی جس کی نسل ناپیدا ہوتی جا رہی ہے۔

اس بلو فنِ ٹونا کا ذائقہ لذیذ ترین سوشی کے لیے اہم قرار دیا جاتا ہے۔ اس روایتی پکوان سوشی میں کچی مچھلی اور چاولوں کا استعمال ہوتا ہے۔

لیکن کئی لوگ بلو فن ٹیونا مچھلی کے مستقبل کے حوالے سے کافی فکر مند ہیں۔

بھیڑ
'ڈیورنویل پرفیکشن' نامی بھیڑ جو سکاٹ لینڈ کے بینفشائر سے تعلق رکھتی تھی سنہ 2009 میں دو لاکھ 31 ہزار پاؤنڈ کی ریکاڈ قیمت میں فروخت ہوئی۔
 

image


یہ دنیا کی سب سے مہنگی بھیڑ قرار دی گئی ہے۔

اس کی اس قدر قیمت کی وجہ اس کے مضبوط پٹھوں اور اس کی ساخت بتائی جاتی ہے۔

مِسّی نامی گائے
مسی نامی گائے سنہ 2009 میں 12 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔
 

image


کہا جاتا ہے کہ اس کی بہترین جسامت کے باعث کی اتنی بڑی قیمت لگی ہے۔ شاید یہ سچ بھی ہو! کسے پتہ؟


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

The prised racing pigeon Armando had been expected to break the previous record of €376,000, but he could easily triple the record with more than €1.25 million in an online auction.