موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے خطرناک کرتب

موٹر سائیکل چلانا تو بہت سے لوگوں کا شوق ہوتا ہے لیکن اس کی مدد سے مختلف ریکارڈز بنانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی ہے۔ آج ہم ایسے ہی ریکارڈز کا ذکر کریں گے جو موٹر سائیکل کی مدد سے بنائے گئے ناقابل یقین ریکارڈز ہیں جن کو توڑنا بہت ہی مشکل ہے-

The longest bike jump
Robbie Maddison's کو خطروں کا کھلاڑی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا ۔ یہ دنیا بھر میں موٹر سائیکل سے لگائی گئی سب سے لمبی جمپ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے 107 میٹر کی جمپ 165 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لگاکر سب کو حیران کردیا ۔ انہوں نے یہ جمپ اپنی موٹر سائیکل سی آر 500 کی مدد سے لگائی ۔ یہ نظارہ واقعی میں دیکھنے والا تھا جس کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ یہ کوئی فلم کا حصہ ہے ۔ اس کے علاوہ بھی روبی نے موٹر سائیکل کی مدد سے کئی جمپز لگائی ہیں ۔ انکی ایسی ہی دلچسپ کارکردگی انھیں دوسروں سے منفرد بناتی ہے ۔

image


Longest bike journey
موٹر سائیکل پر کھڑے ہوکر لمبا سفرکرنا ۔ آپ نے فلموں میں تو ہیرو کو موٹر سائیکل پر کھڑے ہوکر بائیک چلاتے بہت بار ہی دیکھا ہوگا ۔ لیکن اصل زندگی میں ایسا کام بہت خطرناک ہوتا ہے کیونکہ بائیک کو بیلنس رکھنا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔ مگر سال 2015 میں ایک انڈین شہری رتیش پانڈے نے بائیک پر سیدھے کھڑے ہوکر 32 کلو میٹر کا وسیع فاصلہ طے کیا ۔ ان کا شمار گینیز ولڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا تھا ۔ اس ریکارڈ کی سب سے زیادہ خاص بات یہ ہے کہ رتیش نے ایک بار بھی بائیک کے ہینڈل کو ٹچ تک نہیں کیا اور ایک کامیاب سفر طے کیا ۔

image


58 people on one bike
ایک بائیک پر زیادہ سے زیادہ لوگ سوار ہوکر بائیک چلانا ۔ ایسا ہی ایک ریکارڈ انڈیا میں قائم کیا گیا ۔ یہ ریکارڈ پچھلے تمام ریکارڈز سے زیادہ الگ اور منفرد ہے ۔ اس ریکارڈ میں موجود لوگوں نے واقعی میں کمال کردیا ایک ساتھ 58 لوگوں نے ایک ہی بائیک پر سواری کی جبکہ ایک بائیک پر ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 5 لوگ سوار ہوسکتے ہیں ۔ لیکن اسی موٹر سائیکل پر 58 لوگ سوار تھے ۔ اور بھی زیادہ مزے کی بات یہ ہے کہ اس بائیک کو چلانے والا بھی نظر نہیں آرہا تھا ۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: