اچھے لیڈر کی پانچ خصوصیات

لیڈرشپ پر دنیابھرمیں بہت کچھ لکھا جاتا رہاہے اور لکھاجاتارہےگا۔ لکھنےوالوں نےاپنا اپنا نقطہ ءِنظردیتےہوئےایک اچھےلیڈرکی بہت سی خصوصیات کاذکرکیاہے۔ یہاں پر صرف پانچ بنیادی خصوصیات کا ذکر کیا جارہاہےجومیرےنقطہءِ نظر سے بنیادی ہیں۔
1۔ لیڈرالزام تراشی میں وقت ضائع نہیں کرتا۔
(ا) اچھا لیڈرکبھی یہ نہیں کہتا کہ ہم یہ کام فلاںشخص کی وجہ سے نہیں کرسکے۔
(ب) اچھالیڈرکامیابی میں پوری ٹیم کو شامل کرتا ہے اور ٹارگٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں ذمہ داری خود لیتا ہے۔
(ج)اچھا لیڈرناکامی کی وجوہات تلاش کرکےنئی کوشش کے لئے اپنےآپ کوبھرپور طریقے سے تیار کرتا ہے۔
2۔ لیڈر دوسروں کی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔
(ا) یہ ایک بہترین لیڈرشپ کوالٹی ہے۔ بہتر مشاہدے کی بنیاد پر دوسروں کی غلطیوں سے سیکھ کر اپنی اصلاح کرتا ہے۔
(ب) دوسروں سے مراد اپنے ہم عصردوسرے لیڈرز ہیں۔
(ج) جو غلطیاں کرکے دوسرےلیڈر اپنے ٹارگٹ سے دور ہوتے ہیں، اچھا لیڈر ان سے بچ کر اپنے ٹارگٹ کے قریب ہوتا ہے۔
3۔ جذبے سے بھرپور ہوتا ہے۔
(ا) اچھا لیڈر اپنے ٹارگٹ کے حصول میں بہترین جذبے کا مظاہرہ کرتا ہے۔
(ب) وہ خود سستی پسند کرتا ہے نہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو سست رہنے دیتا ہے۔
(ج) اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو یوں تازہ دم رکھتا ہے کہ ان کی روزمرہ کی کامیابی پر شاباش دیتا ہے، ان کی غلطیوں کی نشاندہی کرکے انہیں بہترین رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
4۔ بزدل نہیں ہوتا نہ بننے دیتا ہے۔
(ا) لیڈر کبھی بزدل ہو ہی نہیں سکتا۔ اس کے فیصلوں سے آرگنائیزیشن نے آگے بڑھنا ہے۔
(ب) لیڈر گو مگومیں نہیں رہتا، اپنی یہ کام کروں یا نہ کروں کا فیصلہ جلدکرتاہے اور بھرپور انداز میں اسے کر گزرتا ہے۔
(ج)لیڈر اپنی ٹیم کو پیچھے نہیں ہٹنے دیتا۔ انہیں یہ سبق دیتا ہے کہ"ہم سا ہو تو سامنے آئے"
5۔ لیڈر خود نمائی نہیں کرتا۔
(ا) اچھا لیڈر کبھی"میں، میں" نہیں کہتا۔ اپنی ٹیم کے ساتھ ہم کی بات کرتا ہے۔
(ب)اس کا کرداراس کا کام اور اس کی شخصیت اسے نمایاں کر دیتے ہیں۔
(ج)ہر کامیابی کا کریڈٹ ٹیم کو دیتا ہے۔

Tariq Javed Mashhadi
About the Author: Tariq Javed Mashhadi Read More Articles by Tariq Javed Mashhadi: 24 Articles with 23902 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.