دنیا بھر میں پُل انسان کی ٹرانسپورٹیشن کی سہولت کے لیے
بنائے جاتے ہیں اور انکی مدد سے سینکڑوں میل کا فاصلہ منٹوں میں طے ہوجاتا
ہے ۔ آپ نے بھی دنیا میں بہت سے پُل دیکھیں ہوں گے۔ لیکن آج ہم دنیا کے سب
سے خوفناک ترین پُل کے بارے میں بات کریں گے ۔
Kuandinsky Bridge - RUSSIA
اس خوفناک پُل پر صرف ہمت والے لوگ ہی ڈرائیو کرسکتے ہیں ۔ڈرائیو تو دور کی
بات اس پر تو کوئی پیدل چلنا بھی پسند نہیں کرے گا ۔ اس پُل کی چوڑائی
تقریبا 6 فٹ ہے اور لمبائی ایک ہزار آٹھ سو ستر فٹ ہے اور اسکے دونوں طرف
گہرا دریا ہے ۔اس میں سیفٹی کا کوئی انتیظام موجود نہیں ہے ۔سردیوں میں تو
یہ اور بھی زیادہ خوفناک ہوجاتا ہے کیونکہ برف کی وجہ سے یہاں حد سے زیادہ
پھسلن ہوجاتی ہے ۔ مزے کی بات تو یہ ہے کہ یہ پُل بہت پرانا ہے اور جب سے
یہ تعمیر ہوا ہے جب سے اب تک اسے مرمت نہیں کیا گیا ہے۔ آپ کو یہ جان کر
حیرانی ہوگی کہ آج تک اس خطرناک پُل میں ایک بھی حادثہ پیش نہیں آیا ہے ۔ |
|
Qeswachaka Bridge - Peru
یہ پرانے زمانے کا پُل آج بھی موجود ہے یہ صدیوں پہلے اس جگہ پر بنانا شروع
کیا گیا تھا۔ صدیاں گزرنے کے بعد بھی یہ نہ صرف آج بھی بنایا جارہا ہے بلکہ
لوگ اس پر چل کر اسے استعمال بھی کرتے ہیں۔ یہ پُل ہاتھوں سے بنایا جاتا ہے
اور اسکو بنانے کے لیے ہاتھوں سے بنائی گئی رسیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ان رسیوں کو پہاڑوں کی دونوں طرف پتھروں سے باندھا جاتا ہے۔ اس پُل کو پار
کرتے ہوئے بہت خوف محسوس ہوتا ہے- ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی بھی وقت ٹوٹ جائے
گا۔ اس کے علاوہ یہ بہت ہلتا بھی ہے ۔ یہاں رہنے والے لوگ ہر سال اس پُل کو
ہاتھوں سے بناکر تبدیل کرتے ہیں۔ جب نیا پُل بن جاتا ہے تو پرانے والے کو
کاٹ دیا جاتا ہے۔ حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ یہ لوگ صرف تین دن کے اندر یہ
پُل تیار کرلیتے ہیں- یہ حقیقت میں دنیا کا سب سے الگ پُل ہے۔
|
|
Coiling Dragon path- China
جو لوگ اونچائی سے ڈرتے ہیں۔ وہ اس پُل پر جانا تو دور اس کو دیکھ کر بھی
دنگ رہ جائیں گے۔ کئی لوگ تو اس پر جانے کی ہمت تو کرتے ہیں لیکن دو قدم
بھی آگے نہیں بڑھ پاتے ہیں۔ یہ پُل زمین سے 5 پزار فٹ کی بلندی پر بنا ہوا
ہے۔ اور سب سے انوکھی بات تو یہ ہے کہ اس پُل کو شیشے سے بنایا گیا ہے۔
یعنی جب آپ اس پر چلیں گے تو ٹرانسپیرنٹ ہونے کی وجہ سے آپ کو چکر بھی
آسکتے ہیں۔ ایڈوینچر پسند کرنے والے لوگوں کے لیے یہ زبردست جگہ ہے ۔
|
|
Royal Corge Bridge - Colorado
یہ پُل 2001 تک دنیا کا سب سے اونچا پُل تھا ۔اسے 1929 میں بنایا گیا تھا
اور اسے بنانے میں 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ یہ پُل زمین سے ایک
ہزار دو سو ساٹھ فٹ کی اونچائی پر بنا ہوا ہے۔ یہ دو بڑے پہاڑوں کے درمیان
میں بنا ہوا ہے۔ اسے بنانے میں صرف 6 مہینے کا وقت لگا تھا۔ دیکھنے میں یہ
بہت خوفناک پل ہے۔ جب آپ اس پر چلیں گے تو اس کے نیچے کی لکڑی کافی ہلتی ہے
اور ایسا لگتا ہے کہ یہ ابھی ٹوٹ جائے گی اور انسان نیچے گر جائے گا۔
|
|
Seven Mile Bridge - Florida
زیادہ تر پُل خطرناک اس لیے ہوتے ہیں کیونکہ ان کی اونچائی بہت ہوتی ہے ۔
لیکن یہ پُل سمندر کی طے سے صرف 65 فٹ اونچا ہے ۔ یہ پُل فلوریڈا میں واقع
ہے جبکہ یہ پُل سمندر کے درمیان میں بنا ہوا ہے ۔اس کی لمبائی 7 میل ہے اور
یہ فلوریڈا کے ایک شہر کو دوسرے شہر سے ملاتا ہے۔ اس پُل کی سب سے خطرناک
بات یہ ہے کہ اگر اس سمندر میں کبھی طوفان آتا ہے تو لہریں اس میں گزرنے
والی ہر چیز کو اپنے ساتھ بہا لے جائیں گی ۔
|
|
Iya Kazurabashi - Japan
یہ پُل جاپان میں واقع ہے اور 48 فٹ لمبا ہے- یہ ایک دریا کے اوپر بنا ہوا
ہے ۔اس پُل کی سب سے عجیب بات یہ ہے کہ اس کو بنانے کے لیے کوئی خاص چیزیں
استعمال نہیں کی گئی بلکہ ایک پودے کی شاخیں استعمال کی گئی ہیں۔ اس پودے
کی شاخیں کافی مضبوط ہوتی ہیں۔ لیکن پھر بھی اس سے پُل کو تعمیر کرنا بہت
خطرناک ہے ۔اس پُل کو ہر تین سال بعد دوبارہ بنایا جاتا ہے۔ یہ پُل بھی بہت
زیادہ ہوا میں جھولتا ہے اور چلنے سے بھی ڈگمگاتا ہے ۔
|
|
Hussaini Bridge - Gilgit ,Hunza
یہ پُل گلگت سے 132 کلو میٹر دور واقع ہے ۔ 1968 میں اس پُل کو صدر ایوب
خان نے بنوایا تھا ۔ یہ پُل دریائے ہنزہ کے اوپر بنا ہوا ہے ۔یہ پاکستان کا
سب سے خطرناک پُل ہے ۔ اس پُل کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ اس میں لگی
ہوئی لکڑیوں میں آپس میں بہت زیادہ فاصلہ ہے اور دوسرا یہ کہ جب یہاں
ہوائیں چلتی ہیں تو یہ پورا جھولتا ہے ۔خبروں کے مطابق اس پُل کی وجہ سے 10
لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔اس جگہ پر ہزاروں لوگ گھومنے آتے ہیں لیکن کوئی بھی
اس پر چڑھنے کی ہمت نہیں کرتا لیکن یہاں رہنے والے لوگ روز اس پُل سے گزرتے
ہیں -
|
|