4 آسان ٹپس٬ اسٹریس کو بولیں بائے بائے

ہم ایسے دور میں رہ رہے ہیں جہاں ہر دوسرے شخص کو اپنی زندگی میں کسی نہ کسی مسائل کی وجہ سے اداسی، اسٹریس یعنی دباؤ اور دنیا کے کئی سخت امتحانات سے گزرنا پڑتا ہے۔ اسٹریس سے نہ صرف آپ کے مزاج میں تبدیلی رونما ہوتی ہے بلکہ آپ عجیب ماحول کا شکار ہوجاتے ہیں۔ آج ہم ایسے پہلو پر روشنی ڈالیں گے جس سے ہم روزانہ کی مصروفیات میں تبدیلیاں کر کے اور بتائے گئی چیزوں کو زندگی میں شامل کر کے بغیر اسٹریس کے زندگی گزار سکتے ہیں۔

SELF LOVE
خود سے محبت کا مطلب یہ ہے کہ اپنی خوشی کا خیال رکھنا۔ اکثر ہم کام کی مصروفیات میں خود کی دیکھ بھال ہی بھول جاتے ہیں۔ اس لیے خود کے لیے بھی وقت نکالیں اور وہ کام کریں جو ہمیں خود کو اچھے لگتے ہیں اور جن سے ہمیں خوشی ملتی ہے۔ جیسے شاپنگ پر چلے جائیں، اپنے پسندیدہ ریسٹورینٹ چلے جائیں، یا پھر فلم دیکھنے چلے جائیں۔ اس سے آپ کام کے ساتھ ساتھ خود کو بھی وقت دے سکیں گے۔ اور اس سے آپ ٹینشن اور اسٹریس سے محفوظ رہیں گے۔

image


FOCUS ON YOUR GOALS
جب آپ اپنے کام پر توجہ دیں گے اور سوچیں گے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں اور آپ کا مقصد کیا ہے تو آپ مطمئین ہوجائیں گے اور آپ وقت پر کام سر انجام دیں گے تو آپ اپنے فارغ وقت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور جب کام وقت پر ہوگا تو آپ کا تمام اسٹریس ختم ہوجائے گا کیونکہ وقت پر کام کا نہ ہونا بھی ہمارے اسٹریس کا سبب بن جاتا ہے.

image


BE NUMBER ONE TO YOU
اپنے کام کو اہمیت دیں کسی قسم کا کام کریں تو اسے ترجیح دیں اور سوچیں کہ آپ کا کام پہلے نمبر پر ہے اور کسی کو یہ اختیار نہ دیں کہ کوئی آپ سے بری طرح بات کرے یا برا سلوک کرے۔ اس طریقے سے آپ کبھی بھی اسٹریس کا شکار نہیں ہوں گے۔

image


FOCUS ON YOUR HAPPINESS
انسان کو تھوڑی محبت خود سے بھی کرنی چاہیے۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ لوگوں کے رویوں کو ذاتی طور پر اپنے جذبات کا حصہ بنا لیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کا پورا دن برباد ہوجاتا ہے۔ اس لیے کسی اور کو خود کے جذبات اور خوشی پر حاوی نہ ہونے دیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

We are living in a time where every other person you know is depressed or struggling through something in their lives. Some are dealing with stress for their exams and some are in low spirits because they broke up with their so-called significant other. This quote would suffice to sum up this situation, “Everyone you meet is fighting a battle you know nothing about”.