واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر ’فنگر پرنٹ
اسکینر‘ متعارف کروا دیا ہے ۔جس کے بعد اس فیچر کے ذریعے کوئی بھی شخص کسی
دوسرے شخص کی واٹس ایپ ایپلیکیشن نہ کھول سکے گا اور نہ ہی واٹس ایپ
پیغامات پڑھ سکے گا۔
|
|
واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے فنگر پرنٹ کے ذریعے اینڈ رائیڈ
موبائل سیکورٹی کا فیچر اپنے اینڈرائیڈ کے تازہ ترین ورژن 2.19.13 میں
متعارف کروایا ہے۔
نئے فیچر کو سیٹنگز میں جا کر اکاؤنٹ پرائیوسی سے فعال کیا جاسکتا ہے، جس
کے تحت صارف اپنی واٹس ایپ ایپلیکیشن اور اس میں موجود پیغامات کو مکمل طور
پر دوسروں کے ہاتھوں میں جانے سے بچا سکتے ہیں۔
اس فیچر کے ذریعے کسی ایک خاص چیٹ کو نہیں بلکہ پوری ایپلیکیشن کو ہی محفوظ
بنا یا جا سکے گا اس نئے فیچر کو setting>account > privacy > use finger
print to unlock میں جا کر فعال کیا جاسکتا ہے-
یاد رہے کہ سام سنگ ،ژیاؤمی ، ون پلس سمیت متعدد کمپنیاں اپنے نئے ہینڈ
سیٹ میں فنگر پرنٹ آپشن متعارف کروا چکے ہیں جس سے صارفین استفادہ کر رہے
ہیں جبکہ آئی فون صارفین کے پاس فنگر پرنٹ فیچر کے علاوہ فیس آئی ڈی ، ٹچ
آئی ڈی کے فیچرز پہلے ہی موجود ہیں۔
یہ فیچر واقعی کمال کا ہے کیونکہ میسیجنگ کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ
دنیا بھر میں پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے علاوہ وائس کال اور ویڈیو
کال کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے-
|