واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل آسان، نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین اکثر ان چیٹ گروپ میں شامل ہوجاتے ہیں جہاں شامل ہونے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہوتا اور بعد میں اس گروپ سے لحاظ داری اور مروت کے باعث خود کو الگ کرنا مشکلات کا سبب بنتا ہے۔ لیکن اب واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے-

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ صارفین کو گروپس کے حوالے سے زیادہ اختیارات مل جائیں گے۔ واٹس ایپ میں اس وقت کئی فیچرز پر کام کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی اس فیچر پر بھی کام جاری تھا لیکن اب اس فیچر کو صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے اور آنے والے کچھ دنوں میں یہ فیچر ہر افراد کے لیے دستیاب ہوگا ۔
 

image


صارفین کے اس مسئلے کو سلجھانے کے لیے واٹس ایپ کے پرائیویسی سیکشن میں گروپس کا اضافہ کیا گیا ہے - یہ فیچر دیکھنے کے لیے سیٹنگز مینیو میں جاکر اکاﺅنٹ کو سلیکٹ کریں اور وہاں پرائیویسی اور پھر گروپس کے آپشن میں جائیں۔

اس فیچر کے تحت صارف کو 3 آپشن ملیں گے جیسے ایوری ون کو منتخب کرنے کا مطلب ہوگا کہ اسے کوئی بھی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کرسکتا ہے۔

مائی کانٹیکٹس نامی آپشن سے اس صارف کے کانٹیکٹس میں شامل افراد اسے کسی گروپ کا حصہ بناسکیں گے جبکہ تیسرا نو باڈی کا آپشن ہے جس کے تحت گروپ ایڈمن گروپ میں شمولیت کے لیے اس صارف کو پرائیویٹ چیٹ پر ایک درخواست یا انوی ٹیشن بھیجے گا جو 72 گھنٹے بعد ایکسپائر ہوجائے گا۔

اس قسم کا فیچر واٹس ایپ میں پہلے بھی پروفائل فوٹو، لاسٹ سین اور اسٹیٹس کے لیے دستیاب ہے جہاں تین آپشنز صارفین کو دستیاب ہیں، اب یہی فیچر گروپس کے لیے بھی متعارف کروایا گیا ہے ۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

You can prevent anyone at all from being able to add you, or else leave the option open to all. The feature is one part of a host of changes the service is making to try and stop misinformation from easily spreading.