فیس بک صارفین کے پرائیویسی کے اسکینڈل اکثر ہی منظرعام
میں آتے رہتے ہیں اور اب پھر ایک بار ایسا ہی ہوا ہے- دراصل کروڑوں صارفین
کا ڈیٹا ، پاس ورڈز، اکاﺅنٹس یوزر نیم، یوزر آئی ڈی، کمنٹس اور دیگر
تفصیلات لیک ہوگئی ہیں ۔
سائبر سیکیورٹی کمپنی اپ گارڈ کے مطابق ایمازون ایس تھری بکٹس نامی
غیرمحفوظ سرور میں محفوظ 54 کروڑ فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک ہوچکا ہے
اور اس سے دنیا بھر سے کوئی بھی رسائی حاصل کرسکتا ہے۔
|
|
اپ گارڈ کے مطابق 2 تھرڈ پارٹی ایپس کے ڈیٹاسیٹس ایمازون سرور میں محفوظ
تھے جن میں سے ایک سیٹ میں 54 کروڑ صارفین کے کمنٹس، لائیکس، ری ایکشنز،
اکاﺅنٹس نیم، فیس بک آئی ڈی اور دیگر جیسی انتہائی حساس ذاتی تفصیلات موجود
ہیں۔
دوسرے ڈیٹا سیٹ میں صارفین کی آئی ڈی، فرینڈز، لائیکس، میوزک، موویز، بکس،
فوٹوز، ایونٹس، گروپس، چیک ان، انٹرسٹ، پاس ورڈ دیگر تفصیلات موجود ہیں،۔
عام الفاظ میں کہا جائے تو صارفین کی فیس بک کی تمام سرگرمیاں دنیا کے
سامنے آچکی ہیں جبکہ یہ تمام ڈیٹا اب فیس بک کے کنٹرول میں بھی نہیں رہا ۔
اس حوالے سے فیس بک کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی پالیسیاں عوامی
ڈیٹا بیس میں ذاتی تفصیلات محفوظ کرنے سے روکتی ہیں، اس لیک سے متاثرہ
صارفین کو آگاہ کرنے کے بعد ہم ایمازون کے ساتھ مل کر اس ڈیٹابیس کو ختم
کریں گے۔ مزید ان کا کہنا ہے کہ ہم ڈویلپرز کے ساتھ مل کر اپنے پلیٹ فارم
میں موجود افراد کے ڈیٹا کو تحفظ دینے کے لیے کام کررہے ہیں ۔
|
|
فیس بک صارفین کے ڈیٹا لیک ہونا جتنا حیران کن سننے میں لگ رہا ہے یہ اس سے
کئی زیادہ خوفناک معاملہ ہے ۔
|