آپ نے بہت سی ایسی کہانیاں سنی ہوں گی جن میں لوگوں کو
پرانے زمانے کے خزانے ملتے ہیں اور وہ راتوں رات کروڑ پتی بن جاتے ہیں۔
لیکن آج ہم حقیقی دنیا کے چند ایسے ہی خوش قسمت لوگوں کا ذکر کریں گے جن کو
ملنے والے خزانے نے ان کی زندگی بدل دی-
Black opal
آج سے دس سال قبل آسٹریلیا میں بابی نام کا شخص تھا جو کان میں کام کرتا
تھا۔ یہ شخص خزانے کی کھوچ کرتا رہتا تھا لیکن اس کو کچھ نہ ملا۔ ایک دن
پیسوں کی سخت ضرورت پڑنے پر اس نے اپنا تمام کھودنے والا سامان بیچ دیا ۔
اس کی آخری دریافت پتھروں سے بھری ہوئی بالٹی تھی جس میں الگ الگ پتھر
موجود تھے۔ جب اس نے غور کیا تو ایک پتھر سب سے مختلف اور عجیب تھا۔ اس نے
اس پتھر کو تراشنا شروع کیا تو آخر میں اس میں سے Black opal نامی قیمتی
پتھر نکلا جو 306 قیراط کا تھا یہ دیکھنے میں بہت خوبصورت تھا ۔ اس نے یہ
قیمتی پتھر 42 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیا ۔ |
|
Rare coins
Rare collectibles اسٹور کا مالک ایک فیملی کے گھر کی مرمت میں ان کی مدد
کر رہا تھا ۔ وہ گھر گزشتہ 20 سال سے بند پڑا تھا۔ یہ گھر کی ریپیرنگ میں
لگا ہوا تھا کہ اس نے دیوار میں ایک سوراخ دیکھا۔ پھر اس نے گھر کے مالک سے
اجازت لی کہ کیا وہ دیوار توڑ سکتا ہے۔ گھر کے مالک نے اسے اجازت دے دی ۔
جب اس نے دیوار توڑی تو نیچے نایاب سکوں کا ڈھیر لگ گیا- یہ پوری دیوار
سکوں سے بھری ہوئی تھی ۔ دراصل اس گھر کا پرانا مالک اس دیوار میں سکے
ڈالتا رہتا تھا۔ سکے نکلنے کے بعد اس کو ان لوگوں نے 2 کروڑ 81 لاکھ ڈالر
میں بیچ دئیے ۔
|
|
Boot of cortez
یہ کوئی جوتا نہیں ہے بلکہ یہ آج تک کا ملنے والا دنیا کا سب سے بڑا سونے
کا ڈلا ہے ۔ اسے میکسیکو میں موجود عام آدمی نے دریافت کیا تھا۔ یہ اپنے
سستے میٹل ڈیٹیکٹر سے چیزیں کھوجتا رہتا تھا ۔ایک دن اچانک زمین میں جب یہ
کھوج لگا رہا تھا تو اس کو یہ میڈل مل گیا جس کا وزن 12 کلو گرام تھا ۔اس
نے اس کو 14 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیا ۔
|
|
Vicking treasure
زیادہ تر خزانے میٹل ڈیٹیکٹر سے ہی تلاش کیے جاتے ہیں ۔ لیکن 2014 میں
اسکاٹ لینڈ میں رہنے والے ایک شخص نے فصلوں میں کھدائی شروع کی تو انھیں
ایک بہت بڑا خزانہ ملا ۔ ان کو 100 سے زائد سونے کی چیزیں ملیں جس کی قیمت
کروڑوں ڈالر تھی اور یہ خزانے کی دریافت اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی دریافت
تھی ۔
|
|
Ferrari
لاس اینجلس میں 1978 میں کچھ بچے باغ میں کھیل رہے تھے۔ جب بچوں نے مٹی
کھودی تو ان کو ایک دھات کا ٹکڑا ملا جس پر بچوں نے مزید کھدائی کی تو نیچے
1974 ماڈل کی Ferrari دفن کی گئی تھی ۔ ان بچوں نے یہ خبر اپنے والدین کو
دی اور والدین نے پولیس بلائی تو تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس کار کو چوری
کرکے دفن کردیا گیا تھا۔ افسوس کی بات تو یہ تھی کہ ان بچوں کو کچھ نہ ملا
اور کار کو مالک کے حوالے کردیا گیا ۔ مالک کے لیے یہ کار کسی خزانے سے کم
نہ تھی ۔
|
|