کوئی بھی حادثہ پیش آتا ہے تو لائف گارڈز ، فائر فائٹرز ،
ایمبولینس اور اسی طرح کے لوگ یاد آتے ہیں۔ کیونکہ ایسی صورتحال میں یہی
لوگ ہماری مدد کرسکتے ہیں اور ہماری جان بچا سکتے ہیں۔ اسی مناسبت سے آج ہم
ایسے آلات کے بارے میں بات کریں گے جو آپ کو ایسی صورتحال سے نکلنے میں نہ
صرف مدد فراہم کرتے ہیں بلکہ آپ کی زندگی بھی محفوظ بناتے ہیں۔
U safe
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ لائف گارڈ ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچاتے ہیں۔ یہ
ڈیوائس بھی اسی مقصد کے لیے بنائی گئی ہے۔ لیکن یہ بہت تیز اور جدید ہے یہ
ایک ریمورٹ کنٹرول لائف بوٹ ہے جو کہ ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے
بنائی گئی ہے۔ اسے کوئی بھی شخص ریمورٹ کے ذریعے کنٹرول کرسکتا ہے۔ اس اس
کے اندر دو واٹر جیٹ لگائے گئے ہیں ۔ حیران کن بات تو یہ ہے کہ اس کی رینچ
5 کلو میٹر ہے اور اس کا وزن صرف 8 کلو گرام ہوتا ہے لیکن یہ 200 کلو تک کا
وزن کو اٹھا سکتی ہے ۔ |
|
Survival capsule
اس ڈیوائس کو صرف دو انجینئیر نے مل کے بنایا ہے۔ اس کو بنانے کا مقصد یہ
تھا کہ کسی علاقے میں سونامی آجائے تو لوگوں کو بچایا جاسکے۔ اس کے اندرد
دو لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ اس کہ اندر انسان 5 دن
تک زندہ رہ سکتا ہے۔ اس کو المونیم سے بنایا جاتا ہے اور یہ ائیر ٹائٹ ہے
اس کے اندر پانی داخل نہیں ہوسکتا اس کے 5 مختلف سائز بنائیں گئے ہیں جبکہ
اس کے اندر 5 دن کا کھانا اور پانی بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ اس میں
ٹوائلٹ، سولر پینل اور میوزک سسٹم بھی لگایا گیا ہے اور یہ پانی میں ڈوبتی
نہیں ہے۔
|
|
Dam easy
دنیا میں بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں بارشیں زیادہ ہونے کی وجہ سے بہت
زیادہ پانی بھرا ہوا ہے اور چھوٹے موٹے سیلاب بھی آتے رہتے ہیں جس کی وجہ
سے گھروں میں پانی داخل ہوکر سب سامان خراب کردیتا ہے ۔ اس ڈیوائس کو گھر
کے دروازے میں لگایا جاتا ہے۔ یہ بیرئیر نما ہے جسے لگانے کے بعد پانی کسی
صورت گھر کے اندر داخل نہیں ہوسکتا۔ اسکی لمبائی 70 سینٹی میٹر ہوتی ہے ۔
|
|
Ploota
یہ ڈیوائس بچوں کے لیے بھی بنائی جاتی ہے۔ اس ڈیوائس کے ساتھ آپ بچوں کو
سوئمنگ پول میں جانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ اس کو گلے میں پہنا جاتا ہے جس
کے بعد انسان کبھی نہیں ڈوبے گا اس کا وزن صرف 280 گرام ہوتا ہے ۔ اس
ڈیوائس میں ایک بٹن موجود ہے جیسے ہی لگے کہ ڈوب رہے ہیں اس بٹن کو دبانے
سے اس میں لگے بیک میں کاربن ڈائی اکسائیڈ بھر جائے گی اور اس شخص کو پانی
کی سظح پر لے آئے گی اس کمال کی ڈیوائس کی قیمت صرف 9800 ہے ۔
|
|
Water gate
اس گیٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ سیلاب کے وقت پانی سے کھلتا ہے اسے
انسٹال کرنا بہت آسان ہے ۔یہ بلکل ہلکے میٹیریل سے بنا ہوتا ہے اس لیے دو
سو میٹر لمبا یہ گیٹ صرف 5 منٹ میں کہیں بھی انسٹال کیا جاسکتا ہے اس کا
ڈیزائن ایسا بنایا گیا ہے کہ یہ 10 میٹر اونچے پانی کو بھی روک سکتا ہے اس
کو کسی بھی زمین میں فٹ کیا جاسکتا ہے یہ کافی سستا ہوتا ہے اور اسکی
وارنٹی 3 سال کی ہوتی ہے۔
|
|