اکثر افراد کو دیگر ممالک کی سیر کا شوق ہوتا ہے لیکن
بھاری بھرکم سفری اخراجات ان کے اس شوق کی تکمیل میں رکاوٹ بن جاتے ہیں-
تاہم اب پاکستانی شہری کرایہ کی مد میں مناسب رقم ادا کر کے اپنا یہ شوق
پورا کرسکتے ہیں-
|
|
جی ہاں پاک چین بس سروس کا آغاز ہوچکا ہے اور آپ اس بس کے ذریعے کم کرائے
میں باآسانی چین تک پہنچ سکتے ہیں- بس کے ذریعے کیے والے طویل سفر کا
دورانیہ 30 گھنٹے پر محیط ہے لیکن سفر کے دوران پاکستان کے شمالی علاقہ جات
کے خوبصورت نظارے مسافروں کو بور نہیں ہونے دیتے-
اس بس سروس میں مسافروں
کی سیکورٹی کے لیے بس میں سیکورٹی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں-
راستہ اور دن:
چین جانے کے لیے یہ بس اپنے سفر کا آغاز پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے
لبرٹی سے کرتی ہے جبکہ اس کی منزل چین کا شہر کاشغر ہوتی ہے- لاہور سے یہ
بس چین جانے کے لیے پیر٬ منگل٬ ہفتہ اور اتوار کے دن روانہ ہوتی ہے- جبکہ
چینی شہر کاشغر سے واپس لاہور آنے کے لیے یہ بس منگل٬ بدھ٬ جمعرات اور جمعہ
کے دن روانہ ہوتی ہے-
|
|
دستاویزات:
بس کے ذریعے چین جانے کے لیے آپ کے پاس آپ کا کمپیوٹرائز شناختی کارڈ٬ ویزا٬
پاسپورٹ اور واپسی کا ٹکٹ لازمی موجود ہونا چاہیے- اور ان تمام کاغذات کی
مدت معیاد باقی ہونی چاہیے-
ٹکٹ کی قیمت:
یکطرفہ ٹکٹ (Lahore to Tashkurgan) کی قیمت پاکستانی کرنسی میں فی مسافر 13
ہزار روپے ہے جبکہ چین سے واپسی کے لیے فی مسافر RMB600 (چینی کرنسی) ادا
کرنے ہوتے ہیں- دونوں طرف کے ٹکٹ کے حصول کے لیے فی مسافر 23 ہزار روپے (پاکستانی
کرنسی) وصول کیے جاتے ہیں-
|