مسجد نبوی میں “الیکٹرونک سِم“ سے آراستہ جدید قالین٬ انوکھے فیچرز

رواں سال ماہِ رمضان میں مسجد نبوی میں پہلی رمضان سے ایسے جدید قالین بچھائے جانے کا آغاز کیا جائے گا جو “ ای سم “ کی سہولت سے آراستہ ہوں گے-

حال ہی میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس کی جانب سے مسجد نبوی کے لیے ایسے 20700 قالین خریدنے کی منظوری دی گئی ہے جن میں ڈیجیٹل سم نصب ہوگی۔
 

image


یہ نئے قالین جدید سہولیات سے لیس ہیں۔ اس قالین میں ڈیجیٹل کوڈ سم موجود ہیں جن کی خاصیت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

قالین میں نصب ان سم میں قالین کی تیاری کی تاریخ، استعمال کے طریقے٬ صفائی کی ضرورت سے متعلق معلومات اور اس کی مدت المیعاد کیا ہے؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات محفوظ ہوں گی- سبز رنگ کے حامل یہ خوبصورت اور جدید قالین انتہائی مضبوط اور نرم و ملائم ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE: