نوجوانوں کو قوم کا معمار کہا جاتا ہے۔کسی بھی قوم کی
ترقی میں سب سے اہم کردار اس کے نوجوان ہی ادا کرتے ہیں ۔یہ ہمارے لئے بہت
پہ مضحکہ خیز بات ہے کہ آج کل ہمارے معاشرے میں خصوصاً نوجوانوں میں سیگریٹ
نوشی بہت عام ہوتی جارہی ہے۔اس کی ایک وجہ منشیات کی کھلے عام فروغت کے
ساتھ ساتھ والدین کی بےہسی بھی ہے ۔ بڑے تو بڑے آج کل چھوٹی عمر کے بچے
سرعام سگریٹ پیتے نظر آتے ہیں ۔ سگریٹ نوشی کی وجہ سے پاکستان میں کینسر
اور دوسری بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ دن
با دن سگریٹ کی فروخت مے اضافہ ہو رہا ہے اور سگریٹ پینے والوں میں بھی بری
تعداد تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہے ۔ میری حکومت سے گزارش ہے کہ اس مسئلے پر
مؤثر قانون سازی کی جاۓ تاکےہنوجوان نسل کو برباد ہونے سے بچایا جا سکے ۔
|