کہانی جہیز کی

 شادی قریب تھی- لڑکے نے کہا "اگر جہیز میں دینے والی
چیزوں کی لسٹ مل جاتی تو میں اپنی لسٹ سے ملا لیتا- اطمینان
ہوجاتا کہ کوئی چیز رہ تو نہیں گئی"-
یہ سن کر لڑکی کا باپ طیش میں آگیا "تمہارا مطلب ہے کہ ہم نے
کوئی چیز چھوڑ دی ہوگی"-
"میرا یہ مطلب ہرگز نہیں"- لڑکے نے نرمی سے کہا-
"تو پھر کیا مطلب ہے تمہارا؟" لڑکی کے باپ نے پوچھا -
لڑکا بولا "میرا مطلب ہے کسی چیز کی کمی نہ رہ جائے- ہم
لڑکی والے ہیں- خاندان میں ناک کٹتے دیر ہی کتنی لگتی ہے ابّا"-
 

Mukhtar Ahmad
About the Author: Mukhtar Ahmad Read More Articles by Mukhtar Ahmad: 70 Articles with 132639 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.