ہینری کارٹیئر بریسن کے بقول ’ایک اچھی تصویر وہ ہوتی ہے،
جس پر نگاہ ایک سیکنڈ سے زائد ٹکی رہے۔‘ ’ورلڈ پریس فوٹو 2019ء ‘ کا تصویری
مقابلہ ان کے اس قول کو آج بھی درست ثابت کرتا ہے۔
|
مہاجرین کا کارواں
’ایجنسی وی یو‘ سے منسلک ڈچ فوٹوگرافر پیٹر ٹین ہوپن نے گزشتہ برس اکتوبر
میں پناہ کی تلاش میں امریکا کا رخ کرنے والے مہاجرین کی یہ تصویر بنائی
تھی۔ اس وقت ہنڈورس سمیت دیگر وسطی امريکی ممالک سے ہزاروں تارکين وطن
مختلف قافلوں کی صورت میں میکسیکو کے راستے امريکی سرحد کی طرف بڑھ رہے تھے۔ |
|
ماحولیات: اکاشنگا ۔ بہادر شخص
زمبابوے کے ایک تالاب میں پیٹرونیلا چگُمبرا سنائپر رائیفل کے ساتھ خواتین
فورسز کی ٹریننگ کر رہی ہے۔ زمبابوے میں خواتین کی یہ فورس ماحولیات اور
جنگلی حیاتیات کا تحفظ کرتی ہیں۔ ان کو مقامی زبان میں ’اکاشنگا‘ یعنی ایک
بہادر شخص کہا جاتا ہے۔ یہ تصویر گیٹی امیجز کے فوٹوگرافر بینٹ سٹرٹون نے
بنائی ہے۔
|
|
حالات حاضرہ: جمال خاشقجی کا قتل
آسٹریلوی فوٹوگرافر کِرس میک گراتھ استنبول میں قائم سعودی سفارت خانے کے
سامنے اس وقت موجود تھے جب سعودی حکومت کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کی وہاں
سے گمشدگی بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی خبر بن گئی۔ اس تصویر میں سعودی
سفارتخانے کا اہلکار صحافیوں کو سفارتخانے میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔
|
|
فطرت: عقاب اور عرب
عرب میں عقاب یا باز کے شکار کی روایت صدیوں پرانی ہے جس کی وجہ سے دنیا
بھر میں اس جنگلی پرندے کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ منگولیا میں ایک باز اور اس
کے بچوں کی تصویر گیٹی امیجز کے فوٹوگرافر بینٹ سٹرٹن نے بنائی ہے۔
|
|
کھیل: کٹنگا میں باکسنگ
کٹنگا کے رائنو باکسنگ کلب میں بچے باکسنگ کی ٹریننگ کرتے ہیں۔ کٹنگا
یوگنڈا کے شہر کمپالا کی ایک بڑی کچی آبادی ہے۔ یہاں بیس ہزار سے زائد
افراد شدید غربت کا شکار ہیں۔ اس کلب کو کسی قسم کی بیرونی مالی امداد
موصول نہیں ہوتی۔ یہ تصویر ناروے کے فوٹوگرافر جون پیٹرسن نے بنائی ہے۔
|
|