زندگی گزارنا یا جینا

آج کا نوجوان ڈپریشن کا شکار ہے آج کا بزرگ غمگین ہے اور شاید مستقبل قریب میں یہ سب پچپن میں بھی دستیاب ہوا کرے گا نوجوان آنے والے کل کے لئے پریشان ہیں اور بزرگ گزرے ہوئے کل کو سوچ کر افسردہ ہیں دونوں صورتوں میں پریشان ہونے کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہو سکتا تو ہم نکل کیوں نہیں آتے اس خوشی کی قاتل سوچ کہ چنگل سے ہم خود کو کیوں اس ماضی کے لئے پریشان کریں جس کو ہم بدل نہیں سکتے ہم کیوں اس مستقبل کو سوچ کر افسوس کریں جس کا یہی پتا نہیں کہ وہ آئے گا بھی یا نہیں اس طرح ہمیں اور کچھ حاصل نہیں ہوگا ہاں البتہ ہمارا حال ضرور تباہ ہوجائے گا جو ہمیں مستقبل میں اذیت دینے والے ماضی کی صورت میں ملے گا آخر اس کی وجہ کیا ہے ؟ اسکی وجہ ہماری نا امیدی ہے جو یا تو ہم خود پیدا کر رہے ہیں یا ہمارے کچھ سکالرز سے ہمیں تحفے میں مل رہے ہیں جو کہ ہمیشہ اس معاشرے کی برائیوں کا تزکرہ کر کے اسے جہنم ثابت کرنے پر بضد رہتے ہیں جسے نئی نسل عملی زندگی میں داخل ہونے سے پہلے ہے اس کے مصائب کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتی ہے ۔پہلی بات تو یہ ہے آپ ہمیشہ اس معاشرے میں دستیاب مواقع سے آگاہ کر کے ان کو پر امید اور مضبوط بنا کر درست سمت پر گامزن کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ اس معاشرے کا مکروہ چہرا ان کے سامنے لانا ضروری سمجھتا ہے تو برائے مہربانی اس کا حل بھی فراہم کریں تا کہ آپ کا علم ان کی تباہی کا سامان نا بنے یا یہ مسئلہ اور اس کی وجوہات ہیں اب آتے ہیں حل کی طرف جو کہ بہت ہے سادہ ہے ایک مسلمان ہونے کے ناطیمیرے لئے میرے لئے سب سے پہلے میرا دین ہے اور میرا دین کسی بھی حالت میں نا امید ہونے سے سختی سے منع کرتا ہے دوسری بات یہ ہے ہم معاشرے کو ہمیشہ گالی دیتے ہیں دراصل وہ گالی آپ خود محسوس کریں کیونکہ یہ معاشرہ ہم خود ہیں ہم خود کو بہتر کریں تومعاشرہ خود با خود بہترہوگا آپ ماضی اور مستقبل کو چھوڑ کر حال میں جینا سیکھیں اپنے حال کو بہتر بنائیں جو آپ کو ایک کامیاب مستقبل اور بہترین یا دوں سے موزین ماضی فراہم کرے گا میرے ایک استاد کہا کرتے ہیں جوانی ایسے گزارو کہ بڑھاپا رکھ سناتے گزر جائے یہ آپ کے ہاتھ میں ہے یا آپ زندگی گزارنا چاہتے ہیں یا زندگی جینا چاہتے ہیں ۔

Abdul Hakim
About the Author: Abdul Hakim Read More Articles by Abdul Hakim: 3 Articles with 1911 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.