آپ نے لگژری سپر کار تو دیکھی ہی ہوں گی جنہیں دیکھ کر
گاڑی کے شوقین افراد کو مزہ ہی آجاتا ہے ۔ لیکن آج ہم دنیا میں بنائی جانے
والی چند لگژری وین کی بات کریں گے ۔ ان میں آپ ساری دنیا گھوم کر بھی نہیں
تھکیں گے-
|
Cadillac escalade viceroy
lexani motors cars کی تیار کردہ یہ کمال کی وین 18 فٹ لمبی ہے ۔ یہ دنیا
کی لگژری ترین کار میں سے ایک ہے ۔ اس لگژری وین کو جدید ٹیکنالوجی سے
آراستہ کیا گیا ہے۔ وین میں فلیٹ اسکرین ٹیلی ویژن لگایا گیا ہے ۔اس میں
کئی ایپل آئی پیڈز بھی لگائے گئے ہیں۔ اس کا ائیر کنڈیشن انتہائی کمال کا
ہے جبکہ اس کی چھت پر زبردست ایل ای ڈی لائیٹز نصب کی گئی ہیں ۔اس وین کا
پورا سسٹم ٹچ اسکرین سے چلایا جاتا ہے ۔اور اس کے علاوہ اس میں ایک پلے
اسٹیشن بھی موجود ہے ۔اسکو بناتے وقت کسی بھی لگژری چیز کو نہیں چھوڑا گیا
۔اس کی سیٹز بھی جدید طریقہ کار سے بنائی گئی ہیں ۔ |
|
Techintacto Chevrolet Vip
یہ Chevrolet کمپنی کی وی آئی پی بزنس وین ہے ۔ یہ وین جدید طریقہ کار کو
اختیار کرتے ہوئے بنائی گئی ہے- اس کی سیٹز فولڈ ہوجاتی ہیں اور ضرورت پڑنے
پر باہر آجاتی ہیں ۔ اگر آرام کرنا ہو تو اس کی سیٹز کو آپ آرام دہ کرسی
میں تبدیل کرسکتے ہیں ۔ اور اس پر پاؤ رکھ کر لیٹ سکتے ہیں ۔اس کے تمام
فیچرز کو آپ بٹن کے ذریعے کنڑول کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ایل سی ڈی
بھی موجود ہے۔ اس میں ڈرائیور کی جگہ بلکل علیحدہ بنائی گئی ہے۔
|
|
Mercedes vario alkoven
اگر آپکو گھومنے پھرنے کا شوق ہے تو اس وین سے بہتر کچھ نہیں ہوسکتا- یہ
Mercedes کمپنی کا لگژری موٹر ہوم ہے ۔ اس وین کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ
یہ اپنے اندر ایک کار کو بھی لے جاسکتی ہے۔ اس کے اندرونی حصہ نہایت لگژری
ہے۔ اور اس وین میں ضرورت کی ہر چیز موجود ہے۔ کچن سے لے کر ڈائننگ ٹیبل تک
آپ کو اس وین میں سب کچھ دستیاب ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ لگژری واش روم اور
بیڈ روم بھی میں موجود ہیں۔
|
|
Mercedes benz v class armoured
اس وین کو آپ جادو کی طرح پھیلا سکتے ہیں یا کھول کر بڑا کرسکتے ہیں ۔ اس
میں لوگوں کے لیے اچھی خاصی جگہ موجود ہے۔ اس میں ہائی کوالٹی سپیکرز اور
ایل سی ڈی بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کافی میکر وغیرہ بھی نصب کیے
گئے ہیں۔ اس میں ایک بائیو میٹرک تجوری بھی موجود ہے جس میں آپ اپنی قیمتی
اشیا محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
|
|
Volkswagen T5
یہ Volkswagen کی پانچویں جنریشن ہے ۔ باہر سے تو یہ بلکل سادی سی وین نظر
آتی ہے ۔ لیکن اس کے اندرونی مناطر انتہائی دلچسپ ہیں۔ اس میں مساج کا سسٹم
بھی موجود ہے۔ اس کا ایل ای ڈی ٹی وی نیچے کی طرف فولڈ ہوجاتا ہے۔ اس میں
بھی ایک بائیو میٹرک تجوری بھی موجود ہے جس میں آپ اپنی قیمتی اشیا محفوظ
رکھ سکتے ہیں۔ اس کی سیٹز کو بستر میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے جو نہایت
آرام دہ ہیں۔
|
|
|
Van Prices |