گزشتہ تین دہائیوں کے دوران دنیا بہت زیادہ بدل گئی ہے
جیسا کہ آپ بھی جانتے ہیں کہ آج کا دور پہلے جیسا نہیں رہا۔ چیزوں کے ساتھ
ساتھ آج کل کے بچوں کی سوچ اور ضرورتیں بھی تبدیل ہوکر رہ گئی ہیں ۔ 1980
سے 1990 تک جو اس وقت کے بچے کیا کرتے تھے وہ آج کے بچے شاید سوچتے بھی نہ
ہوں ۔ اگر ہم جائزہ لیں تو ہمیں دیکھنے کو ملے گا کہ جدید ٹیکنالوجی نے
ہماری ثقافت کو پوری طرح سے تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ ماضی کے بچوں کے لیے
چند چیزیں انتہائی اہم ہوتی تھی کیونکہ وہ ان کے مشغلوں کا حصہ سمجھتی جاتی
ہیں اور وہ دور بچوں کا سنہرا دور سمجھا جاتا تھا- آج یہ چیزیں کسی نہ کسی
انداز میں موجود تو ہیں لیکن آج کے بچے ان سے اس طرح فائدہ نہیں اٹھا رہے
جیسے ماضی میں اٹھایا جاتا تھا-
سائیکل کا سفر
سائیکل کا سفر کرنے کا رجحاں آج کی جنریشن میں شامل نہیں ہے ۔ سائیکل کا
سفر آج کیا تو جاتا ہے لیکن اس دور کی طرح نہیں کی جب دل کیا سائیکل اٹھائی
اور تفریح کے لیے نکل گئے۔ اس دور میں سائیکل محض ایک کھیل یا تفریحی ہی کے
لیے استعمال نہیں کی جاتی تھی بلکہ اس میں میلوں کا سفر طے کیا جاتا تھا ۔لیکن
آج حالات کی وجہ سے والدین کی جانب سے شاید بچوں کو دور جانے کی اجازت ہی
نہیں دی جاتی ہے۔ |
|
چاک کا استعمال
آہستہ آہستہ چاک کا استعمال ختم ہوتا جارہا ہے ۔ اب تو اسکول میں اس کا
استعمال تقریباً ختم ہی ہوگیا ہے کیونکہ اس کی جگہ مارکر نے لے لی یا تو
پھر اسمارٹ کلاسز نے جس کے بعد چاک کی روایت کہیں پیچھے ہی چھوٹ گئی ہے ۔
80 کی دہائی میں بچے رنگین چاک کا استعمال کر کے خوش ہوا کرتے تھے۔ چاک سے
بورڈ پر لکھنا ان کا محبوب مشغلہ ہوا کرتا تھا ۔
|
|
لائبریری
پہلے بچوں کو کتابوں کا جنون ہوتا تھا۔ اور کسی بھی کتاب کو تلاش کرنے کے
لیے لائبریری کا رخ کیا کرتے تھے ۔ جدید ٹیکنالوجی کے بعد لائبریری کی
روایت کہیں کھوتی جارہی ہے اور اس کی جگہ انٹرنیٹ نے لے لی ہے ۔ لیکن آج کے
بچے کیا جانے وہ لائبریری میں کتابوں کو تلاش کرنا اور لائبریری میں دوستوں
کے ہمراہ بیٹھ کر پڑھنا کیونکہ اب کتاب ایک بٹن کی دوری پر ہے۔
|
|
مٹی میں کھیلنا
پہلے بچوں کا کھیل کا ٹائم مقرر ہوتا تھا ۔ بچے شام میں کھیل کے میدانوں کا
رخ کرلیا کرتے تھے ۔ جہاں مٹی سے خوب کھیلا کرتے تھے۔ جس سے ان کا ذہن اور
موڈ خوشگوار ہوجایا کرتا تھا ۔ مٹی کے گھر بنانا ان کا شوق ہوا کرتا تھا ۔لیکن
اب ایسا کچھ نہیں کیونکہ ان کھیلوں کی جگہ جدید دور کے موبائل، آئی پیڈز،
اور لیپ ٹاپ وغیرہ نے لے لی ہے ۔
|
|
کمپیوٹر
80 کی دہائی ے دور میں وہ بچے خوش قسمت تھے جن کے گھر میں کمپیوٹر تھا۔
لیکن اس دور کے کمپیوٹر آج کے دور کے کمپیوٹر کی طرح تیز رفتار نہیں ہوا
کرتے تھے۔ لیکن ان کا استعمال دلچسپ تھا۔ اب کمپیوٹر کے مختلف پہلوؤں کو
دریافت کرلیا گیا ہے تو کمپیوٹر بھی پوری طرح بدل چکا ہے ۔ لیکن پھر بھی آج
کے بچے کمپیوٹر سے زیادہ دوسری سرگرمیوں کا حصہ ہیں۔
|
|