میری نقطہ نظر سے بے روزگاری پر عملدرآمد

میں آپ کے توسط سے حکام بالا کی توجہ ایک خاص مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں کہ چھوٹے چھوٹے بچے اسکول جانے کی عمر میں کچروں کے ڈھیر سے کچرہ اٹھاتے ہوئے نظر آتے ہیں جو کہ ملک کا سرمایہ ہیں جب ہم یونیورسٹی جارہے ہوتے ہیں اور وہ کچرہ اٹھاتے ہمیں دیکھ رہے ہوتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی آنکھیں ہزاروں سوال کر رہی ہوتی ہیں یہ ہمارے ملک کا اہم مسئلہ ہے جس کی وجہ صرف یہ ہے کہ اس مہنگائی کی دور میں والدین بے روزگاری کی وجہ سے اپنے ہی بچوں کا خرچہ نہیں اٹھا پاتے ہیں اور بچے جب کچرہ لے کہ بیچنے لگتے ہیں تو اتنی چھوٹی سی عمر میں خود کو ہی اپنی کمائی کا ذریعہ بنا لیتے ہیں اور اپنا پیٹ پالتے ہیں والدین کی بے روزگاری بچوں کے مستقبل پر بہت اثرانداز ہوتی ہے اور مستقبل میں بھی ان کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

میری حکام بالا سے درخواست ہے کہ اس مسئلے پہ جلد از جلد ترجیحی بنیاد پر حل تجویز کیا جائے بے روزگاری کے مسائل کا حل تجویز کر کے وسائل بنائے جائیں اور ان بچوں کی مستقبل پر غور کیا جائے۔

پاکستان کے ضلعہ خیرپور تعلقہ ٹھری میرواہ شہر سیٹھارجہ کی رہائش پذیر ہوں.

Fozia Kanwal
About the Author: Fozia Kanwal Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.