گذشتہ ہفتے کا پاکستان٬ چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی یہاں تصویری جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں۔
 

image
کراچی کے مضافات میں پاکستانی کسٹمز کی ایک رکن ملک میں غیر قانونی طور پر لائی جانے والی الکوحل کو نذرِ آنش کیے جانے کے موقع پر اپنی سیلفی لے رہی ہیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک میں غیر قانونی طور پر لائے جانے والی منشیات کو اپنے قبضے میں لے کر تلف کر دیتے ہیں۔
 
image
سری لنکا میں ہونے والے حملوں کے خلاف پاکستانی مسیحی برادری کے افراد پلے کارڈز اٹھائے کراچی میں ہونے والے ایک احتجاج میں شریک ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سری لنکا کی سیکورٹی فورسز اور خودکش حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔
 
image
لاہور کے سفاری پارک میں ایک شیرنی نے چار بچوں کو جنم دیا۔ ان میں سے دو کا رنگ سفید اور دو بھورے رنگ کے ہیں۔
 
image
کراچی کے مقامی باشندے ایک کشتی کو دیکھ رہے ہیں جس میں سندھ کے وزیرِاعلی مراد علی شاہ کا پتلا لگایا گیا ہے۔ یہ کشتی سول سوسائٹی آرگنائزیشن ’فکس اٹ` کے اراکین کی طرف سے رکھی گئی ہے جس کا مقصد کراچی میں رستے ہوئے گٹر کے پانی کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کروانا ہے۔
 
image
ایک مسیحی نن، اسلام آباد کے فاطمہ چرچ میں دوسرے افراد کے ساتھ سری لنکا میں ایسٹر سنڈے حملوں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کر رہی ہیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری نے سری لنکا حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لیے دعائیہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا۔
 
image
پولیو ویکسینیشن ٹیم کی گھر گھر مہم کے دوران ایک پولیس اہلکار حفاظت کے لیے ان کے ساتھ شریک ہے۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون پولیو ورکر ہلاک جبکہ دوسری زخمی ہو گئی تھیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں پولیو کے کارکنوں پر حملوں اور سکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر، وفاقی حکومت نے پولیو کے خلاف مہم کے بعض مراحل معطل کر دیے ہیں۔

Partner Content: BBC

YOU MAY ALSO LIKE:

Our selection of some of the most striking news photographs taken around the Pakistan last week.