لاہور میں گدھا چنگ چی

آج میں سوشل میڈیا پر نیوز چینل کی ایک ویڈیو دیکھ رہا تھا جس میں ان کے رپورٹر ایک گدھا چنگ چی کے بارے میں رپورٹ کر رہے تھے رزق کمانا کوئی بری بات نہیں بس رزق رزق حلال ہونا چاہیئے محنت کرنا بھی کوئی بری بات نہیں کیونکہ محنت میں ہی برکت ہے لیکن مجھے افسوس تب ہوتا ہے جب میں اپنی عوام کو پچھلے زمانے کی جانب لوٹتا ہوا دیکھتا ہوں یہ گدھا گاڑیاں ،یہ تانگے اور یہ بیل گاڑیاں پرانی باتیں ہو چکی ہیں اب زمانہ کار اور جہازوں کا ہے اب تو لوگوں نے اپنے ذاتی جہاز بھی خرید لئے ہیں لیکن پاکستانی عوام دن بدن تنزلی کی جانب جا رہی ہے جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے یہ شخص جو گدھا چنگ چی چلا رہا تھا اس نے بتایا کہ جب وہ موٹر سائیکل چلاتا تھا تو پانچ سو روپے اس کے پٹرول اور موٹر سائیکل کے خرچے پر لگ جاتے تھے جس سے اس کی کم آمدن ہوتی تھی لیکن اب جب سے گدھا لگایا ہے تب سے مجھے ایک ہزار روپیہ روزانہ کا بچ جاتا ہے کیونکہ اب نہ پٹرول کا خرچہ اور نہ ہی چالان کا خرچہ ہے اور گدھے کی گھاس بوس پرصرف سو روپیہ خرچہ آتا ہے لاہور میں کھبی تانگے چلا کرتے تھے اب کہیں ایک دکہ نظر آ جاتے ہیں لیکن تقریباً اب تانگے ناپید ہیں لیکن اگر یہی حالات رہے تو یہ تانگے دوبارہ بھی آ سکتے ہیں موجودہ حکومت ایک تبدیلی کا نعرہ لے کر آ ئی تھی جس میں عوام کو لگتا تھا کہ ان کے حالات بدلنے والے ہیں لیکن اب تک اس کے بالکل الٹ ہو رہا ہے اور عوام مزید مہنگائی اور تنزلی کی جانب جا رہے ہیں لوگوں کی قوت خرید کم ہو گئی ہے کچھ دکانداروں سے میری بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ اب تو لوگ اپنے بچوں کو برگر پوائینٹ اور کھانے پینے کی اشیاء والی جگہوں پر کم ہی لاتے ہیں جس سے ان دکانداروں کا کاروبار ختم ہوتا جا رہا ہے خدا کرے کہ میرے ملک میں ایسی ہوا چلے جو واقعی تبدیلی لے آئے اور میری پسی عوام کو سکھ کا سانس ملے میں اکثر دکان پر خود سودا خریدنے جاتا ہوں تو لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ وہ دس روپے اور بیس روپے کی چیز خرید رہے ہوتے ہیں اور دکاندار کہہ رہے ہوتے ہیں کہ اس میں کیا آئے گا اب اشیاء مہنگی ہو گئیں ہیں ایسے لوگوں کو دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوتا ہے اور میرا دل پسیج جاتا ہے خدارا آپ کو اﷲ تعالی نے ایک موقع دیا ہے تاکہ آپ اپنی عوام کے لئے کچھ کر سکو اس غریب عوام کے لئے ایسا کام کر جائیں کہ دنیا و آخرت میں آپ کو کامیابی مل جائے لیکن خدانخواستہ آپ اگر کامیاب نہ ہوئے تو یقین مانیں کے آپ کی دنیا بھی گئی اور آخرت میں بھی آپ کو کچھ نہیں ملے گا کیونکہ غریب کو ستانے والے کو سزا ضرور ملتی ہے ،غریب کی آہ آسمان تک جاتی ہے۔

میں بات کر رہا تھا کہ لاہور میں کسی نے گدھا چنگ چی بنا لی ہے ہر بندے کو حق ہے کہ وہ چار پیسے بچائے اب اگر پٹرول آسمان سے باتیں کرے گا تو پھر ایسی رپورٹوں کا آنا کوئی معیوب بات نہیں ۔۔۔۔ایسی رپورٹ آتی رہیں گی اب اس سواری کو لوگ انجوائے بھی کر رہے ہیں اور ان کی مجبوری بھی ہے کیونکہ لوگوں نے تو سفر کرنا ہے اب یہ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کے لئے بہتر ٹرانسپورٹ کا بندو بست کرے سابقہ حکومت نے لاہور میں سڑکوں اور ٹرانسپورٹ پر بہتر کام کیا تھا عوام کو کچھ ریلیف ملا لاہور کی آبادی میں ہر سال لاکھوں افراد کا اضافہ ہو رہا ہے اس کو بھی مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے اس لئے میری موجودہ حکومت سے درخواست ہے کہ اورنج ٹرین کا منصوبہ بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تا کہ لاہور کی ایک بڑی آبادی کو اورنج ٹرین سے بھی فائدہ ہو سکے ہمیں اپنے بڑے شہروں میں بہتر اور جدید ٹرانسپورٹ لانی ہوں گی یہ ہمار ے مستقبل کی بھی ضرورت ہے دوسرے شہروں کی نسبت لاہور کا ٹرانسپورٹ سسٹم بہتر ہے سابقہ حکومت کے دور میں لاہور کی سڑکوں کو بھی کشادہ کیا گیا جس سے وقت میں کمی ہوئی ہے جہاں دوگھنٹے لگتے تھے اب پندرہ منٹ میں بندہ اپنی منزل پر پہنچ جاتا ہے ۔سڑکیں بہتر ہونے سے پٹرول کی بچت ہوتی ہے ۔

حکومت کو ایسے کام کرنے کی ضرورت ہے کہ جس سے عام عوام کو سہولت مل سکے اب ایک خبر اور آ گئی کہ موبائیل کارڈ ٹیکس پھر بحال کر دیا گیا ہے اب اس سے عوام کو کیا فائدہ ہوا ،ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے اور کنٹرول نہیں ہو رہی یا نہیں کی جارہی جس سے روپے کی قدر میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے اور ہمارے قرضوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، اس سے عوام کو کیا فائدہ،پٹرول کی قیمت بڑھ گئی جس سے سفر کرنے والوں کو مہنگے کرائے دینے پڑ رہے ہیں پٹرول کی بڑھتی قیمت ان کی جیبوں پر بھاری ہے انہیں کیا فائدہ ہوا ،دال سبزی ،گوشت ،ہر کھانے والی اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہے عوام کو کیا فائدہ ہوا تو آپ ہی بتا دیں کہ تبدیلی کہاں ہے اور کب تک آئے گی ہم عوام اس تبدیلی کے انتظار میں ہیں ہماری عمریں بڑھتی جا رہی ہیں موت کا وقت بھی کوئی مقرر نہیں اس لئے ہم جلد اس تبدیلی کو دیکھنا چاہتے ہیں تا کہ ہم سکون کے ساتھ مر سکیں کہ اب میرے ملک کی عوام کو ریلیف مل گیا اب میرے ملک کی عوام خوشحال ہو گئی ہے اب ہمیں چنگ چی کے آگے گدھا لگانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہر بندے کے پاس اپنی کار ہے جی ہاں جب ایسا ہوگا تو ہی میں مانوں گا کہ تبدیلی آ گئی ہے خدا میرے پاکستان کو سلامت رکھے آمین

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1840246 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More