اس وقت ملک بھر گرمی کی شدت اپنی انتہا پر ہے اور آنے
والے دنوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ایسے موسم میں زیادہ سے زیادہ پانی
پینا چاہیے یا دہی کا استعمال کرنا چاہیے لیکن ہم ایسی غذاؤں کا استعمال کر
رہے ہیں جو ہمیں اس شدید گرمی میں مزید پریشانی میں مبتلا کرسکتی ہیں- ان
غذاؤں کے استعمال سے آپ جسم میں پانی کی کمی واقع ہوسکتی ہے-
چائے
ہم سب ہی چائے یا کافی پینا پسند کرتے ہیں اور کچھ لوگوں کی تو چائے یا
کافی کے بغیر صبح ہی نہیں ہوتی ہے۔ لیکن چائے آپ کی پانی کی شدت کو بڑھاتی
ہے اور پانی کی کمی کا شکار بھی بناتی ہے- اس لیے بہتر ہے کہ موسمِ گرما
میں اس مشروب سے پرہیز کی جائے- |
|
مصالحے دار غذائیں
ہاں سچ ہے کہ ہم سب چٹ پٹے کھانوں سے بے حد محبت کرتے ہیں لیکن چٹ پٹے
کھانوں کے شوقین افراد گرمی میں اگر چٹ پٹے کھانوں سے گریز کریں تو بہتر ہے۔
کیونکہ سورج آپ کے جسم میں اضافی گرمی پیدا کر رہا ہوتا ہے اور ایسے میں
مصالحے دار غذائیں اس گرمی مزید اضافہ کردیتی ہیں جو یقیناً کسی صورت بھی
مناسب نہیں-
|
|
پروٹین والی غذائیں
گرمیوں میں آپ کے جسم کو ایسی غذاؤں کی ضرورت نہیں ہوتی جن میں پروٹین کی
بھاری مقدار پائی جاتی ہو-کیونکہ گرمیوں میں ایسی غذاؤں کو ہضم کرنا مشکل
ہوتا ہے- انہیں ہضم کرنے کی کوشش میں جسم میں بے انتہا گرمی پیدا ہوتی ہے
جو آپ کی صحت کو خراب کرسکتی ہے-
|
|
ٹھنڈی اشیاﺀ
گرمیوں میں آئسکریم یا دیگر ٹھنڈے مشروب وغیرہ کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔
لیکن گرمیوں میں ٹھنڈی چیزیں کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ شدید گرمی
میں اچانگ ٹھنڈی چیز کا کھانا آپ کے جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو بڑھانے
کی کوشش کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ بخار یا مختلف بیماری میں مبتلا ہوجاتے
ہیں ۔
|
|
آم
ہائے یہ بات تو ہم سب کے دل توڑ رہی ہے اب بھلا گرمیوں میں جس نے آم نہ
کھایا تو اس نے کیا کھایا۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ آم ان غذاوں میں سے
ایک ہے جو آپ کے جسم کے پانی کو تیزی سے خارج کرتی ہیں- ایسی غذاؤں کو
diuretic foods کہا جاتا ہے ۔ آپ جتنا زیادہ پانی پی لیں لیکن اگر آپ آم کا
استعمال کر رہے ہیں تو زیادہ پانی پینے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ آم آپ
کے جسم میں موجود پانی کو خارج کرتا ہے جبکہ گرمیوں میں آپ کے جسم کو پانی
کی مقدار بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
|
|
مندرجہ بالا چیزیں واقعی میں اداس کردینے والی ہیں لیکن آپ ان کی جگہ تربوز
، انناس یا پھلوں کے سلاد کا استعمال کریں تو وہ آپ کے لیے انتہائی مفید
رہے گا۔
|