آپ رمضان میں روحانی فوائد کے ساتھ ساتھ متعدد طبی فوائد
بھی حاصل کرسکتے ہیں٬ البتہ آپ ان فوائد سے متعلق مکمل آگہی ہونی چاہیے-
بھوک پر قابو پانا٬ عبادات پر توجہ مرکوز کرنا اور ذہنی دباؤ میں کمی یہ سب
ہمیں اسی ماہِ مقدس میں حاصل ہوتا ہے- رمضان ہمیں اتنی توانائی فراہم کرتا
ہے کہ ہم باآسانی بہترین جسمانی نظام کے ساتھ ایک پرسکون طرزِ زندگی اختیار
کرسکتے ہیں- شرط یہ ہے کہ آپ روزہ اسلام کے عین اصولوں کے مطابق رکھیں-
Physiological Boost
روزہ نظامِ ہضم٬ اعصابی نظام اور میٹابولزم کو پرسکون بناتا ہے جس سے ان کی
کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے- روزہ نہ صرف دباؤ کی سطح کو کم کرتا ہے بلکہ
اعصابی نظام کی کارکردگی کو بھی ناقابلِ یقین حد تک فروغ دیتا ہے- |
|
Peace & Tranquility
دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان میں ایک منفرد امن٬ سکون اور عبادت پر توجہ
مرکوز کرنے کے لیے بھرپور طاقت حاصل ہوتی ہے- یہ تمام چیزیں بہترین ذہنی٬
جسمانی اور روحانی صحت کی جانب اشارہ کرتی ہیں- تاہم یہ سب تب ہی ممکن ہے
جب آپ روزہ اسلام کے عین اصولوں کے مطابق رکھیں-
|
|
Better Digestive System
ایک ماہ تک روزانہ مخصوص وقت تک بغیر کھائیے پیے رہنا ہمارے جسم سے زہریلے
مادوں کو خارج کرتا ہے اور ساتھ ہی ہمارے نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے-
ہمارا جسمانی نظام بالکل ایک نومولود بچے کی مانند ہوجاتا ہے-
|
|
Cure
روزہ رکھنے والے افراد کو شفایابی کی ایسی طاقت ملتی ہے کہ ان کی ہلکی
پھلکی بیماریاں باآسانی ٹھیک ہوجاتی ہیں- ہمارا جسم اپنے اندر خود سے
شفایابی کی طاقت رکھتا ہے اور یہ نظام اس وقت فعال ہوجاتا ہے جب ہمارا معدہ
خالی ہوتا ہے- مکمل روزے رکھنے پر یہ نظام ہمیں چند بیماریوں سے نجات فراہم
کرتا ہے جیسے کہ موٹاپا اور ہائپر ٹینشن وغیرہ- اس کے علاوہ ہماری جلد کو
روشن بھی بناتا ہے-
|
|
Protection from Cardiovascular Disease
روزہ آپ کے خون میں موجود چربی کی سطح کو متوازن بناتا ہے جس کے باعث آپ دل
کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں-
|
|